صدر آزاد کشمیر نے 5 افسران و اساتذہ کے تبادلوں کی منظوری دے دی

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر میں تبادلوں اور تعیناتیوں پرعائد پابندی میں نرمی کے بعد صدر ڈاکٹرمحمد نجیب نقی خان نے محکمہ تعلیم کے5 افسران اور اساتذہ کے تبادلوں و تعیناتیوں کی منظوری دیدی۔

جاری کردہ احکامات کے مطابق مسٹر افضل مغل، صدر معلم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سہار، کو تبدیل کرکے خالی آسامی کے خلاف گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹلہ جنگیاں تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صدر ڈاکٹر نجیب نقی سے شاہ غلام قادر کی اہم ملاقات،سیاسی امور پر تبادلہ خیال

مسٹر محمد الطاف حسین مغل، سینئر بیالوجی مدرس گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول افضل پور، کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر (نسواں)، حلقہ 4 کھڑی شریف، تعینات کیا گیا ہے۔

احکامات کے مطابق مسٹر شہزاد میر، سینئر سائنس مدرس ہائی سکول ساہنگ، کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر حلقہ 4/3 تعینات کیا گیا ہے جبکہ راجہ ضامن عباس، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر حلقہ 4/3، کو تبدیل کرکے خالی آسامی کے خلاف گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول منگلا میں سینئر مدرس تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں مسٹر عاصم عزیز، جو گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول افضل پور میں جنرل لائن کی خالی آسامی کے خلاف سینئر سائنس مدرس تعینات تھے، کو تبدیل کرکے ان کی اپنی اصل آسامی سینئر سائنس مدرس گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول جاتلاں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر نجیب نقی سدھنوتی پہنچ گئے،عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرینگے،صدرآزادکشمیر

محکمہ تعلیم سے متعلق یہ احکامات سیکرٹریٹ کے جاری کردہ مراسلے کے تحت صادرکئے گئے ہیں۔