راولا کوٹ : کالعدم ایکشن کمیٹی کا ریاست گیر لاک ڈاؤن سے متعلق اجلاس بے نتیجہ ختم

راولا کوٹ (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر میں جاری دھرنوں اور اعلان کردہ ریاست گیر مکمل لاک ڈاؤن کے حوالے سے راولا کوٹ میں طلب کیا گیا کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا اجلاس کسی حتمی فیصلے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بغیر اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس میں  نام نہاد تحریک کے مستقبل کے حوالے سے شرکاء نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق عمر نزیر کشمیری کی جانب سے ہفتے کے روز راولا کوٹ میں آزاد کشمیر بھر کی نمائندہ تاجر تنظیموں اور ٹرانسپورٹرز کا اجلاس طلب کیا گیا تھا، جس کا مقصد جاری دھرنوں اور ریاست گیر لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لینا اور آئندہ کی حکمت عملی طے کرنا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبر توصیف جرال کا رہائی کے بعد کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان

ذرائع کے مطابق اجلاس میں میرپور، بھمبر، کوٹلی، باغ، حویلی، مظفرآباد اور جہلم ویلی سے کسی بھی تاجر یا ٹرانسپورٹ تنظیم کے عہدیدار نے شرکت نہیں کی جبکہ اجلاس میں صرف دھرنوں میں موجود افراد شریک ہوئے۔

 شرکاء کا کہنا تھا کہ راولا کوٹ کے علاوہ آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہو چکی ہیں، ایسے حالات میں تحریک کو آگے بڑھانے کیلئے کیا حکمت عملی اختیار کی جائے گی؟

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک کے مستقبل اور ریاست گیر سطح پر احتجاج کو مؤثر بنانے کے حوالے سے بھی سوالات اُٹھائے گئے ۔

 تاہم ان سوالات عمر نزیر کشمیری کوئی واضح جواب نہ دے سکے،آخر میں عمر نزیر کشمیری نے روایتی تقریر کی اور شرکاء کو انقلاب کی تقریر سناتے رہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈڈیال دھانگلی روڈ بندش،کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے جتھوں کی جانب سے میت کے لیے بھی راستہ بند

  اجلاس کے اختتام پر عمر نذیر کشمیری شرکاء کو آئندہ کا کوئی لائحہ عمل نہ دے سکے ۔