ماہ رنگ لانگوکا ایک اور مسنگ پرسن جیوانی حملہ آوروں کا سرغنہ نکلا

ماہ رنگ لانگو کی فہرست میں شامل ایک اور مسنگ پرسن دہشتگرد نکلا ہے، حالیہ دہشتگرد جو بے نقاب ہوا ہےوہ جیوانی حملہ آوروں کا سرغنہ تھا جس کا نام عطااللہ ولد گاجی خان ہے۔

ماہ رنگ لانگو نے مسنگ پرسن کے نام پر کئی بار احتجاج کیا اور بدامنی کو ہوا دی ، اس دوران ریاست اور اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ماہ رنگ لانگو کی سزا کے خلاف اسرائیلی میڈیا پر پروپیگنڈا؛ ، بیرونی گٹھ جوڑ بے نقاب

ذرائع کے مطابق جیوانی حملہ آوروں کا سرغنہ عطااللہ ولد گاجی خان بی ایل اے کا کمانڈر ہےاور اس کا تعلق آوران سے ہے۔

سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا انسانی حقوق کے نام پر صرف یکطرفہ جھوٹا بیانیہ پھیلایا جاتا رہا ہے جس کے نتیجے میں بے گناہ پاکستانی اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں ۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ “مسنگ پرسن” ہونا کسی شخص کی معصومیت کا حتمی ثبوت نہیں جبکہ دوسری جانب الزام ثابت ہونے سے پہلے ہر شہری کو قانونی تحفظ اور شفاف عدالتی عمل کا حق حاصل ہے۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا کہ اگر کوئی شخص دہشتگردی اور بے گناہ پاکستانیوں کے قتل میں ملوث پایا جائے تو اس کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جانی چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں:جو کچھ کیا ماہ رنگ لانگو کے کہنے پر کیا، سپاہی شبیر احمد شہید پر پتھراؤ کرنیوالے ملزم صبغت اللہ کی رحم کی اپیل

تاہم ریاستی اداروں پر بھی لازم ہے کہ ہر کارروائی آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر کی جائے تاکہ انصاف کے تمام تقاضے پورے ہوں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق دہشتگردی کے متاثرین، لاپتہ افراد کے اہل خانہ اور عام شہری سب کے انسانی حقوق یکساں اہم ہیںمگر جو ملک کیخلاف دہشتگردی میں ملوث ہیں انہیں کسی صورت معاف نہیں کیاجانا چاہیے۔