میوزیکل نائٹ

پٹہکہ ،کشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیرِ انتظام میوزیکل نائٹ ، شہری خوب لطف اندوز

پٹہکہ (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر کو امن کا گہوارا بنانے کیلئے تحصیل پٹہکہ میں کشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیرِ انتظام ایک شاندار میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں آزاد کشمیر کے معروف گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

میوزیکل نائٹ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور معروف فنکاروں کی پرفارمنس سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوئے۔ تقریب کے دوران گلوکاروں نے مختلف گیت پیش کئے، جنہیں شرکاء کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی: خود کفالت پروگرام،225 ضرورتمند خواتین قرعہ اندازی میں شامل

موسیقی کی دھنوں سے سجی اس خوبصورت شام میں شرکاء نے نہ صرف معروف گلوکاروں کی پرفارمنس کو سراہا بلکہ تقریب کے دوران خوشگوار ماحول سے بھی محظوظ ہوتے رہےاور جھوم اُٹھے۔

کشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس میوزیکل نائٹ کا مقصد خطے کے ثقافتی اورموسیقی کے ورثے کو اجاگر کرنا اور مقامی فنکاروں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔

تقریب میں شریک شہریوں کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی ثقافتی سرگرمیوں سے لوگوں کو تفریح کے مواقع میسر آتے ہیں جبکہ مقامی فنکاروں کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کوہالہ، انٹری پوائنٹ پرکارروائی، غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی بھاری کھیپ تلف

میوزیکل نائٹ کے اختتام پر شرکاء نے کشمیر کلچرل اکیڈمی کی جانب سے ایسی ثقافتی تقریبات کے انعقاد کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کی سرگرمیاں جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔