سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی کے صدر،نثار انصر ابدالی جنرل سیکرٹری مقرر

اسلام آباد:صدر استحکام پاکستان پارٹی عبد العلیم خان نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کو استحکام پاکستان پارٹی آزاد جموں و کشمیر کا صدر نامزد کر دیاہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سابق وزیر حکومت نثار انصر ابدالی کو استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر کا جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا، مزید عہدیداروں کی بھی نامزدگیوں کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:استحکام پاکستان پارٹی کا پاور شو:آزادکشمیرکی اہم سیاسی شخصیات کا شمولیت کا اعلان

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے شمولیت کیساتھ ہی درجنوں افراد نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے جن میں کئی امیدوار اسمبلی بھی شامل ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر زراعت چوہدری علی شان سونی آئی پی پی میں شامل ہوئے، جبکہ سابق وزیر صحت انصار ابدالی نے بھی شمولیت اختیار کی۔

وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کے سابق مشیر سردار افتخار رشید آئی پی پی کا حصہ بنے، سابق وزیر حکومت طاہر کھوکھر، امیدوار اسمبلی رئیس انقلابی، عنایت اللہ عارف سمیت سیکڑوں افراد نے شمولیت اختیارکی ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونیوالوں میں ذولفقار علی،ملک محمد یوسف،اعجاز احمد کھٹانہ،چوہدی محمد مقبول،محمد ندیم کھوکھر،چوہدی وقار نذیر ایڈوکیٹ،چوہدری ذولفقار نور،احسان احمد،محمد عرفان چوہدی، عون چوہدی،رانا نذیر احمد خان،شعیب صدیقی، چوہدی راؤف احمد، ہارون گل، میاں خالد محمود  ودیگر بھی شامل ہیں۔

عبدالعلیم خان نے سردار تنویر الیاس اور ان کے ساتھیوں کا خیر مقدم کیا۔ شمولیت اختیار کرنے والوں نے وفاقی وزیر کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: استحکام پاکستان پارٹی کی انٹری، مزید کونسے اہم رہنما شامل ہونے جا رہے ہیں؟

عبدالعلیم خان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ آزادکشمیر میں حکومت بنائی تو تعمیر وترقی پر فوکس کریں گے، وہاں برسر اقتدار رہنے والی پارٹیاں منشور پر عملدرآمد نہیں کرواسکی ہیں۔