سردار امان کے کاغذات نامزدگی سے متعلق درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل ) آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ نے حلقہ ایل اے23 پونچھ،سدھنوتی6 سے امیدوار اسمبلی سردار امان کشمیری کے کاغذاتِ نامزدگی سے متعلق درخواست پر سماعت کی گئی۔

ہائیکورٹ نے دائر رٹ پٹیشن پر ابتدائی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے جبکہ آئندہ سماعت 9 جولائی مقرر کر دی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نجی تعلیمی ادارے 90دن میں رہائشی عمارتیں خالی کریں، ہائیکورٹ آزادکشمیر کا حکم

تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفیسر نے سردار امان کشمیری کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیئے تھے جس کیخلاف انہوں نے الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر میں اپیل دائر کی۔

الیکشن کمیشن نے یکم جولائی کو فیصلہ سناتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سردار امان کشمیری نے ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کی خوشی کیلئے بھارتی وزیراعظم مودی کا آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت سے انکار

درخواست کی سماعت سینئر جج جسٹس سید شاہد بہار اور جسٹس سردار محمد اعجاز خان پر مشتمل بینچ نے کی۔درخواست گزار کی جانب سے وحید عارف ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کئے۔ ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت کیلئے 9 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی۔