پٹرولیم

وفاقی حکومت آج پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرنے جا رہی ہے

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل )وفاقی حکومت آج پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرنے جا رہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل مسلسل سستا ہونے کی وجہ سے قوی اُمید ہے کہ اس بار حکومت عوام کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا ریلیف دے گی۔

پچھلے ہفتے بھی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کافی کم ہوئی تھیں اور عوام کو امید تھی کہ پٹرول سستا ہوگا، لیکن حکومت نے قیمتیں کم کرنے کے بجائے پرانی قیمتیں ہی برقرار رکھیں۔ حکومت کے اس فیصلے سے عوام اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں کافی مایوسی پھیلی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف بھی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے
اب صورتحال یہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل مزید سستا ہو گیا ہے۔ پچھلے جمعے کو برینٹ خام تیل تقریباً 72.6 ڈالر فی بیرل پر تھا، جو اب مزید کم ہو کر 71.8 سے 72 ڈالر فی بیرل کے درمیان آ گیا ہے۔ یعنی ایک ہفتے کے دوران قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے۔

اس وقت ملک میں پٹرول کی سرکاری قیمت 299.50 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 311.47 روپے فی لیٹر ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جب حکومت نے پٹرول کی قیمت 299.50 روپے مقرر کی تھی، اس وقت عالمی مارکیٹ میں خام تیل 77 ڈالر فی بیرل کا تھا۔ اب یہ قیمت گر کر 72 ڈالر پر آ چکی ہے، یعنی عالمی سطح پر 5 ڈالر فی بیرل کی بڑی کمی ہو چکی ہے۔ اگر حکومت نے پٹرولیم لیوی (ٹیکس) نہ بڑھائی، تو قیمتوں میں کمی ہونا بالکل پکی بات ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:یکم جولائی سے 1800 سی سی تک کی گاڑیوں پر امپورٹ ڈیوٹی میں نمایاں کمی کا اعلان
اگر حکومت عالمی مارکیٹ کی اس کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کرتی ہے، تو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 سے 15 روپے فی لیٹر تک کمی کی گنجائش موجود ہے۔ تاہم، یہ صرف ایک اندازہ ہے؛ اصل کمی کا فیصلہ اوگرا کے حساب کتاب اور حکومتی پالیسی کے بعد ہی ہوگا۔