شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف بھی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف بھی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ۔

ان کے ہمراہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، اسحاق ڈار، عطاء اللّٰہ تارڑ، بلاول بھٹو زرداری ، نیئرحسین بخاری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی ہیں۔

ایرانی وزیر داخلہ اور پاکستان کے سفیر نے وزیراعظم اور ان کےوفد کا استقبال کیا،وزیر داخلہ محسن نقوی بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھے۔

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف ،آیت اللہ خامنہ ای کی نمازجنازہ میں شرکت کریں گے۔

تفصیل شامل کی جا رہی ہے