اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) 5′ (SMW5) انٹرنیشنل سب میرین کیبل سسٹم کی بحالی کی تصدیق کر دی ہے، جس کی خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس میں تعطل پیدا ہوا تھا۔
پی ٹی اے کے حکام کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ SMW5 کیبل میں خرابی کے باعث پیش آیا۔ اس کی مرمت سے ان صارفین کے لیے انٹرنیٹ سروس کے موجودہ مسائل حل ہو گئے ہیں جو جمعرات کی رات سے متاثر تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مدینہ مارکیٹ کے تاجر شکیل اعوان کا کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجا ج پر مایوسی کا اظہار
انہوں نے مزید کہا کہ اب تمام انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آ گئی ہے۔ یہ مسئلہ SMW5 سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پیش آیا تھا جس نے کمپنی کے ایک صارف، ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (TWA) کی بین الاقوامی آئی پی ٹرانزٹ صلاحیت کے ایک بڑے حصے کو متاثر کیا تھا۔
اس دوران انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل بین الاقوامی لنکس کے ذریعے منتقل (reroute) کیا گیا تاکہ سروس کے معیار میں کم سے کم کمی واقع ہو۔
اس پورے عرصے کے دوران، پی ٹی اے نے کیبل کی بحالی کی ذمہ د ارSMW5کنسورشیم کے ساتھ رابطے کے بعد، TWA اور دیگر متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر ان کنکشنز کی بروقت بحالی کو یقینی بنانے کیلئے کام جاری رکھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈیٹا ہیکنگ کے دعوے مسترد، کوئی ڈیٹا چوری نہیں ہوا: ترجمان نادرا
تاہم SMW5 کیبل کے مکمل طور پر فعال ہونے کے ساتھ ہی ، پی ٹی اے حکام کی جانب سے آج جاری ہونے والے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کے تمام حصوں میں انٹرنیٹ سروسز مستحکم ہو گئی ہیں۔




