مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آئی جی پولیس لیاقت علی ملک معروف کاروباری مرکز مدینہ مارکیٹ پہنچ گئے ، تاجروں نے آئی جی کا دورے کے موقع پر خیر مقدم کیا۔
مظفرآباد مدینہ مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر لیاقت علی ملک نے مختلف دکانوں کا وزٹ کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: ایک اور بڑا اپ سیٹ، ملک ذوالفقار علی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل
اس موقع پر تاجر برادری نے آئی جی پولیس آزادکشمیر کے دورے کو خیر مقدم کیا۔ آئی جی پولیس آزادکشمیر تاجروں میں گھل مل گئے اور ان سے کاروباری سرگرمیوں اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
اس دورے کو اس بات کا واضح پیغام قرار دیا جا رہا ہے کہ مظفرآباد کے مرکزی کاروباری مراکز میں تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں اور شہر میں معمولات زندگی بحال ہیں۔
آئی جی پولیس آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے عوام نے شرپسند عناصر کے بیانیے کو مسترد کر دیا اور خود ان کیخلاف کھڑے ہو گئے ہیں۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کا چار حلقوں سے الیکشن لڑنے کا حتمی فیصلہ
آئی جی لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ تمام کشمیری محب وطن ہیں اور پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔آزاد کشمیر کی غیور عوام نے کسی بھی قسم کے انتشاری جتھے کو مسترد کردیا ہے۔
آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ تاجر برادری نے اپنی مرضی سے تجارتی مراکز کھول رکھے ہیں ۔یہ خطہ امن، رواداری اور محبت کا گہوارہ ہے اور عوام کسی بھی مسلح جتھے یا انتشار پسند گروہ کو یہاں کے امن پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دیں گے




