نیلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل)لوئر ویلی کے حلقہ ایل اے 26 میں مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر کو دورے کے دوران شدید عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔
ذرائع کے مطابق ن لیگی صدر شاہ غلام قادرالیکشن کمپین کی غرض سے کٹن پٹیاں کے مقام پر شمولیتی پروگرام میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ لوگوں نے گھیرے میں لے لیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کا چار حلقوں سے الیکشن لڑنے کا حتمی فیصلہ
مسلم لیگ کے صدر شاہ غلام قادر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سازش کے تحت شاہ غلام قادر پر حملہ کرکے انتشار پیدا کر نے کی کوشش کی تاکہ الیکشن ملتوی کا جواز پیدا کیا جا سکے۔
مقامی ذرائع کے مطابق شاہ غلام قادر الیکشن کمپین کی غرض سے کٹن پٹیاں شمولیتی پروگرام میں شرکت کیلئے جا رہے تھے جہاں پہلے کٹن میں عوام علاقہ نے انکا راستہ روکا اور مبینہ طور پر پتھراؤ کیا اور واپس جانے پر مجبور کیا ۔
بعد ازاں کٹن سے واپسی پر باٹا کے مقام پر بھی شاہ غلام قادر کو مرد و خواتین کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ہلال احمر کی بلڈنگ میں چلے گئے ۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو کنٹرول کر لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں ڈر اور خوف، آزادکشمیر کشمیریوں کیلئے جنت ہے،محبوبہ مفتی
ذرائع کے مطابق سینئر سیاستدان، و صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر کو نیلم ویلی میں جاگراں کے مقام پرتشدد کا نشانہ بنایاگیا۔ شہریوں نے شاہ غلام قادر کے کپڑے بھی پھاڑدیئے۔
شاہ غلام قادر لڑکھڑاتے ہوئے اپنی گاڑی تک نہ پہنچ سکے تو کسی کی گاڑی میں بیٹھ کر بھاگ گئے۔ باٹا کے مقام پر بھی مشتعل عوام نے صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر کا ڈنڈوں اور پتھروں سے شاندار استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق شہریوں نے مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر جس گاڑی میں تھے وہ گاڑی بھی توڑ ڈالی۔شاہ غلام قادر نے قریب واقع ریڈ کریسنٹ کے بلڈنگ میں چھپ کر اپنی جان بچائی ۔۔۔




