حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز پر ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 67 روپے 33 پیسےکمی کی گئی ہے جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 241 روپے43 پیسے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:ایل پی جی قیمت میں 78 روپے 28 پیسے فی کلو اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8کلوگرام گھریلو سلنڈر 794 روپے 5 پیسے سستا کردیا گیا ہے، ایل پی جی کے 11.8کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2848 روپے 91 پیسے ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جولائی کے لیے ہوگا۔
قبل ازیں ماہرین نے بتایا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری اور عالمی پابندیاں ختم ہونے کی صورت میں ایران سے ایل پی جی درآمد ہونے پر گیس کی قیمت میں مزید نمایاں کمی کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خام تیل کی خریداری پر ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران سے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی درآمدات 12لاکھ 50ہزار ٹن سے بڑھ کر 20لاکھ ٹن تک پہنچنے اور فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت 210روپے کی سطح پر آجائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ملک میں مجموعی طور پر 14 لاکھ ٹن سالانہ ایل پی جی درآمد کی جاتی ہے، جن میں 2لاکھ 50 ہزار ٹن سمندری راستے جبکہ باقی ماندہ 12 لاکھ 50 ہزار ٹن ایل پی جی ایران سے ملحقہ تین سرحدی راستوں کے ذریعے زمینی راستوں سے درآمد ہوتی ہے۔




