اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 78روپے 28 پیسے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان پر حملہ ہوا تو بھرپور طاقت سے جواب دیں گے، سفیر رضوان سعید شیخ
اس اضافے کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 304 روپے 12 پیسے مقرر ہوگئی جبکہ قیمت میں اضافے سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 923 روپے 71پیسے مہنگا ہو گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی مشکلات میں اضافہ، شہریوں نے بلیوایریا آفس گھیر لیا،شدید احتجاج
ایل پی جی کے 11.8کلوگرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3588 روپے 59 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی مشکلات میں اضافہ، شہریوں نے بلیوایریا آفس گھیر لیا،شدید احتجاج
اوگرا حکام کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر (11.8 کلو) کی قیمت اب 3 ہزار 588 روپے 59 پیسے ہوگی، نئی قیمت یکم اپریل 2026 سے لاگو ہوگی اور مقامی و درآمدی ایل پی جی دونوں پر نافذ ہوگی۔
اوگرا کے مطابق ایل پی جی پروڈیوسر پرائس 3 ہزار 101 روپے 25 پیسے فی سلنڈر مقرر کی گئی ہے، قیمت میں مارکیٹنگ، ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسپورٹ مارجن بھی شامل ہے۔



