اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) ممبر کالعدم ایکشن کمیٹی سردار امان خان نے الیکشن میں حصہ لینے کیلئےاپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ۔
ذرائع کے مطابق سردار امان نے اپنے بیان حلفی میں پاکستان کے حامی ہونے کا حلف اٹھایا اور الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بی سی سی کی رپورٹ جعلی، شوکت نواز میر کی گرفتاری کی خبروں میں صداقت نہیں ،آزادکشمیر پولیس ذرائع
سینئرصحافی سید خالد گردیزی نے ممبر کالعدم ایکشن کمیٹی کے پاکستان مخالف بیانات اور کاغذات نامزدگی جمع کروانے اور بیان حلفی پر سوالات ا ٹھا دیئے ۔
سینئر صحافی سید خالد گردیزی نے سوشل میڈیا پرممبرکالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سردار امان کے کاغذات نامزدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ
کاغذات نامزدگی کیلئے بیان حلفی سردار امان برائے عوام۔
سید خالد گردیزی کا مزید کہنا تھا کہ سردار امان صاحب اپنا بیان حلفی دھرنے میں بھی سٹیج سے پڑھیں اور ان نفرتوں کو بھی سمیٹیں جو پاکستان اور کشمیر کے لوگوں کے درمیان پیدا ہوئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا فیصلہ
سینئر صحافی نے مزید لکھا کہ الحاق پاکستان کا حامی ہوں، افواج پاکستان کا حامی ہوں اور کسی انتظامی یا حکومتی ادارے کا مخالف نہیں ہوں۔الیکشن کے جو بھی نتائج ہوں گے وہ قبول کروں گا۔
سینئر صحافی سید خالد گردیزی نے سردار امان کا بیان حلفی سوشل میڈیا پر شیئر کردیا
بیان حلفی
سردارامان اور لیس ولد محمد ادریس خان ساکن پورہ تحصیل پلندری ضلع سدھنوتی 42301-5466333-5 کارڈ نمبر
یہ کہ مظہر حلفا بیان کرتا ہیکہ مظہر متذکرہ بالا کا سکونتی دورہائشی ہے۔
یہ کہ مظہر حلفاً بیان کرتا ہیکہ مظہر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کور مبر نہ ہے۔
یہ کہ مظہر حلفاً بیان کرتا ہیکہ مظہر الحاق پاکستان کا حامی ہے
یہ کہ مظہر حلفا بیان کرتا ہے کہ افواج پاکستان کا حامی ہے مخالف نہ ہے نہ ہی انتظامیہ یا دیگر کسی حکومتی اور کا مخالف ہے اور الیکشن میں کسی قسم کی دھندلی کا مرتکب نہ ہے اور جو بھی نتائج ہو تھے ان کو تسلیم کرے گا۔




