کالعدم ایکشن کمیٹی کو بڑا جھٹکا، مرکزی رہنما وجاہت حنیف کا لاتعلقی کا اعلان

بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل) کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کے اعلانات کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع بھمبر کی تحصیل سماہنی سے تعلق رکھنے والے وجاہت حنیف نے راولاکوٹ دھرنے سے واپسی کے بعد کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔۔

وجاہت حنیف، جنہیں عابد اسلم کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا تھا، نے اپنے بیان میں کہا کہ راولاکوٹ میں حالات کا جائزہ لینے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ تحریک اپنے ابتدائی عوامی حقوق کے مؤقف سے ہٹ چکی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جیونیوز کی حساس ڈاکیومنٹری بنانے اور منظور کرنیوالے افراد برطرف،پیمرا کو آگاہ کردیا

ان کے مطابق موجودہ سرگرمیاں اور بیانیہ عوامی حقوق کے بجائے دیگر معاملات کی طرف چلا گیا ہے، جس کے باعث وہ مزید اس تحریک کا حصہ نہیں رہ سکتے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بی سی سی کی رپورٹ جعلی، شوکت نواز میر کی گرفتاری کی خبروں میں صداقت نہیں ،آزادکشمیر پولیس ذرائع

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے مکمل لاتعلقی اختیار کرتے ہیں اور آئندہ اس کی کسی بھی سرگرمی میں شریک نہیں ہوں گے۔