دبئی سے تل ابیب جانیوالی پرواز میں کیا صورتحال پیش آئی؟ تفصیلات آگئیں

دبئی سے تل ابیب جانے والے طیارے کے کاک پٹ میں غیر معمولی صورتحال کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

دبئی سے اسرائیل جانے والے پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ سے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ پرواز 34 ہزار فٹ کی بلندی سے گرنے کے انداز میں 17ہزار فٹ بلندی تک آئی، اس انتہائی غیرمعمولی صورتحال میں دوسرے پائلٹ نے مداخلت کی۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز میں پائلٹس جھگڑ پڑے، طیارے کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ

ذرائع کے مطابق نارمل پائلٹ نے اسے ایمرجنسی سمجھ کر فور ہنگامی کوڈ جاری کیا جب کہ ایک جارحانہ پائلٹ نے طیارے کو انتہائی سیدھے رخ موڑ دیا جس پردوسرے پائلٹ نے طیارہ فوری سنبھالتے کی کوشش کی تو مزاحمت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں پائلٹس کے درمیان ہاتھا پائی کے دوران طیارہ 9 منٹ میں مزید 4 ہزار فٹ نیچے آیا اور ایک پائلٹ کے جارحانہ انداز کو دیکھ کر دوسرے پائلٹ نے ہائی جیکنگ کوڈ جاری کیا جبکہ اس پرتشدد کارروائی کے دوران فضائی عملے نے بھی فوری مداخلت کی۔

ذرائع کے مطابق کوڈ آن ہوتے ہی زمین پر موجود ائیر ٹریفک کنٹرولرز الرٹ ہوئے، اردن سے فضائی حدود کے طیارے کا رخ موڑ کر سعودی حدود میں لایا گیا۔

طیارے کو سعودی عرب کے شہر تبوک پر ہنگامی طور پر اتارا گیا جس کے بعد سعودی سکیورٹی فورسز نے فوراً رن وے پر جہاز کو گھیرے میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق کریو میں ایک روسی پائلٹ اور ایک یوکرینی معاون پائلٹ شامل تھے، طیارے کا پائلٹ روسی اور معاون پائلٹ یوکرینی ہے، دونوں پائلٹوں کو فلائٹ ڈیوٹی سے ہٹا حراست میں لے لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹس کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور جہاز کے بلیک باکس کے ذریعے واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہیں۔

دوسری طرف اسرائیلی اعلیٰ عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ سول لباس میں ملبوس پائلٹس کی سیکنڈ ٹیم نے ایمرجنسی لینڈنگ کرائی۔یہ پائلٹس نہ ہوتے تویہ ایک اور نائن الیون یا1976جیسی ہائی جیکنگ بن جاتی، طیارے میں سول لباس میں ملبوس پائلٹس کی ٹیم کی رپورٹ تاحال مصدقہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یو اے ای نے ایران کی تمام ایئرلائنز کی پروازیں معطل کر دیں

اسرائیلی نیوز ویب سائٹ کے مطابق طیارے کے زیرتفتیش معاون پائلٹ کا تعلق عمان سے ہے۔سکیورٹی حکام کے مطابق طیارہ واقعہ ممکنہ طورپر دہشتگردکارروائی تھی۔

ایک اورسینئر اسرائیلی عہدیدار نے کہاہے کہ اماراتی ائیر لائن پر سب سے بڑی تباہی کو روک دیا گیا ہے، ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ اس نے طیارہ کریش کرنے کے لیےکنٹرول سنبھالنےکی کوشش کی تھی۔