مظفرآباد:وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہاہے کہ اپنی سیاست کو دائو پر لگا کر ریاست کے نظام کو بچایا ہے، کامل یقین ہے کہ صرف عوام کے ووٹ کی پرچی سے بننے والا نظام ہی قائم رہے گا۔
بجٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 06 ماہ میں ڈیلیور کیا اور اسی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لیں گے، اگر نیت صاف ہو تو نہ ہونے والے کام بھی ہو جاتے ہیں، مذاکرات اور ڈائیلاگ ہی ہر مسئلے کا حل ہے، لیکن لاشوں کی قیمت پر ہی مسائل کا حل کرنا افسوسناک ہے، موجودہ اسمبلی کی مدت پوری ہونا جمہوریت کی فتح ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کشمیریوں کو اپنی شناخت کیلئے کسی سے تصدیق کی ضرورت نہیں، فیصل راٹھور
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ایک ایسی صورتحال کے دوران حکومت سنبھالی جب ریاست میں افراتفری کی صورتحال تھی اور عوام کا ریاست کے نظام پر اعتماد ختم ہو چکا تھا، کوشش کی عوام کا ریاست کے نظام پر اعتماد بحال کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے ریاست کی ترقی کیلئے دن رات کام کیا۔ الیکشن کمیشن کیلئے 2 ارب روپے فراہم کئے، آمدن اور اخراجات میں توازن کو برقرار رکھتے ہوئے کسی محکمے کو فنڈز کی کمی نہیں ہونے دی۔
انہوں نے کہا کہ چاہتا تو سیاست بچا کر ریاست کے نظام کو دائو پر لگا سکتا تھا لیکن مشکل ترین حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی سیاست کو دائو پر لگا کر ریاست کے نظام کو بحال کرنے پر فخر محسوس کرتا ہو۔
انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتا ہوں، لیکن ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ کا نقطہ نظر صحیح اور ہمارا نظریہ غلط، ریاست نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی رٹ قائم کرے گی، خون کا قطرہ گرنے سے تکلیف ضرور ہوتی ہے، ماضی میں بھی مذاکرات اس وقت ہوئے جب لاشیں گر گئیں، میں نے پہلے دن ہی کہا بالآخر مذاکرات میں ہی معاملات کا حل نکلنا ہے لیکن یہ لاشوں کی قیمت پر ہو رہا اس کا افسوس ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کا بھارتی بیانیہ ناکام،کشمیری عوام نے مسترد کردیا،ساجدہ احمد کشمیری
انہوں نے کہا کہ نہ انتخاب سے کتراتے ہیں اور نہ ہی حالات سے ڈرتے ہیں الیکشن لڑیں گے بھی اور جیتیں گے بھی، ہم نے 06 مہینے کی مختصر مدت میں ڈیلیور کیا ہے جس کی بنیاد پر ہم آئندہ انتخابات جیتنے کی پوزیشن میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے اندر اتنا پوٹینشل موجود ہے کہ وہ اپنے وسائل کو بروئے کار لا کر اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں،بیانئے کا دور ہے جہاں سچائی دب کر رہ جاتی ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے عوامی نمائندوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے جو افسوسناک ہے۔
ہم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم سب کو ذمہ داری کااحساس کرنا ہوگا اور اپنی جوازیت کو ثابت کرنا ہے، ہمیں سوچنا ہوگا پچھلے ستر سالوں میں ہم نے کس قدر تحریک آزادی کشمیر کیلئے مظاہرے کئے جو آج ہو رہے ہیں؟
وزیراعظم نے کہا کہ کھائی گلہ سب ڈویژن کا اعلان کرتا ہوں، سب ڈویژن چکسواری، پانیولا، کھڑی شریف اور گھڑی دوپٹہ کو تحصیل کا درجہ دیا ہے، ایڈہاک ملازمین اور بیلداروں کو مستقل کیا، بابون، تولی پیر، گنگا چوٹی، پیر اسی مار، نیل فیری اور دیگر سیاحتی مقامات کیلئے بھی ٹوریسٹ ریزاٹ قائم کرنےکا اعلان کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان ، تعارف عباس سمیت تمام اہم عہدیداران کا کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی ختم کرنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ تحصیل چکسواری، دھیرکوٹ، شاردہ میں فائر برگیڈ کا اعلان کرتا ہوں، فاطمہ جناح لیڈی پارک مظفرآباد کے نام کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کرتا ہوں، ڈی ایچ کیو ہسپتال آٹھمقام کو اپ گریڈ کر کے 60 بیڈ سے 100 بیڈ کرنے کا اعلان کرتا ہوں، آٹھمقام، جورا اور کٹن میں ریسکیو سنٹر کا اعلان کرتا ہوں۔




