آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن کے تمام ٹکٹ ہولڈرز کا اہم ترین اجلاس کل لاہور میں طلب

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے تمام ٹکٹ ہولڈرز کا ایک انتہائی اہم اور ہنگامی اجلاس کل صبح 11 بجے لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس اہم ترین اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خود کریں گی، جس میں آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

اس اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے پارٹی کی باقاعدہ انتخابی حکمتِ عملی اور آئندہ کے مضبوط لائحہ عمل پر تمام ٹکٹ ہولڈرز کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تمام انتخابی حلقوں کی موجودہ صورتحال اور سیاسی جوڑ توڑ کا تفصیلی جائزہ بھی لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایل اے 34 جموں 1: مسلم لیگ ن کے امیدوار ناصر ڈار کے کاغذاتِ نامزدگی الیکشن کمیشن میں چیلنج

انتخابی مہم اور حکمتِ عملی پر مشاورت:

اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز تمام امیدواروں کو انتخابی مہم کو مزید تیز کرنے اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے اہم گائیڈ لائنز جاری کریں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ روایتی حریف جماعتوں کے خلاف انتخابی میدان میں مضبوط پوزیشن حاصل کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا۔

آئندہ کا لائحہ عمل:

ذرائع کے مطابق مریم نواز کی صدارت میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں پارٹی کے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو یکجا ہو کر انتخابی حکمت عملی پر بات ہو گی۔ اجلاس کے بعد انتخابی مہم کے اگلے مرحلے کا باقاعدہ اعلان بھی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: مہاجرین کی 12 نشستوں کا معاملہ، مریم نواز یا بلاول بھٹوکا دورہ آزادکشمیرمتوقع