کراچی(کشمیر ڈیجیٹل) کراچی یونیورسٹی روڈ پر موسمیات چورنگی کے قریب دستی بم حملہ اور فائرنگ، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
کے ٹی سی رینجرز ہیڈ کوآرٹر کے مرکزی دروازے پر دستی بم حملہ ناکام،سکیورٹی اداروں کی جانب سے متعدد افراد کو بھی حراست میں لے لیا جبکہ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد واصل جہنم کردیئے
سکیورٹی فورسز نے کراچی میں رینجرز تنصیب پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔ حملہ دہشتگردوں کی جانب سے 27جون کو شب 8 بج کر 10 منٹ پر کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلے دہشتگردوں کی جانب سے ایک دھماکا کیا گیا حملہ رینجرز کی ٹرانسپورٹ تنصیبات پر کیا گیا ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکٹر ہیڈکوارٹرز بھٹائی رینجرز کی حدود میں آتا ہے دھماکے کے بعد 3 سے 4 دہشتگرد احاطے میں داخل ہوئے احاطے کے اندر رینجرز اہلکاروں اور دہشتگروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے 5دہشتگردوں کا جہنم واصل کیا جاچکا ہے ۔اب تک کسی رینجرز اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں رینجرز کا انسداد دہشتگردی ونگ موقع پر موجود ہے۔
ذرائع کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر موسمیات چورنگی کے قریب شدید فائرنگ کی اطلاعات ہیں ۔اطراف کو ٹریک چمن اقبال کالونی کو بھی ٹریفک کےلئے بند کردیاگیا پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیںـ:پشاور اسمبلی میں زلزلے سے بھگدڑ مچ گئی،ممبران کی دوڑیں لگ گئیں
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گلشنِ اقبال کے قریب رینجرز کی تنصیب پر بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے
یونیورسٹی روڈ پر موسمیات چورنگی کے قریب رینجرز ہیڈ کوارٹر پر دستی بم حملہ ناکام، سرچ آپریشن اور متعدد حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں جھڑپیں جاری ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد جہنم واصل ہو چکا ہے ابھی تک ہماری فورسز کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا موسمیات چورنگی کے قریب دھماکے اورفائرنگ کےواقعے کا نوٹس، ا آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ، رپورٹ طلب
سکیورٹی ذرائع کے مطابق موسمیات سے گلستان جوہر بلاک 6 اور کامران چورنگی جانے والی سڑک ٹریفک کیلیے بند کردی گئی جبکہ موسمیات سے اقبال چمن کالونی جانے والی سڑک بھی ٹریفک کےلیے بند کردی۔
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں یونیورسٹی روڈ موسمیات چورنگی کے قریب شدید فائرنگ اور دھماکے کی مبینہ اطلاع پر ریسکیو اور پولیس پہنچ گئی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ گلستان جوہر میں فائرنگ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور اطلاع ملتے ہی پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
ریسکیو 1122 سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ گلستان جوہر بلاک 5 کے قریب دھماکے کی اطلاع ہے اور سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی ٹیم جائے وقوع پر روانہ کردی گئی اور ٹیم جائے وقوع پر پہنچ کر صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر بھی اضافی نفری کے ساتھ گلستان جوہر پہنچ گئے ہیں، ڈی آئ جی ایسٹ اور ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ بھی نفری کے ہمراہ مذکورہ مقام پر پہنچ گئے ہیں۔




