پی ٹی آے کا غیر فعال شناختی کارڈ کیساتھ رجسٹرڈ سمیں بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا غیر فعال ، زائد المعیاد رجسٹرڈ سمیں بند کرنے کافیصلہ سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے صارفین کو خبردار کیا کہ غیرفعال،زائدالمعیاد شناختی کارڈ کیساتھ رجسٹرڈ سمیں کسی بھی وقت معطل کی جا سکتی ہیں۔

پی ٹی اے نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شہری اپنے شناختی کارڈز غیر فعال ہونے سے قبل شناختی دستاویزات کی بروقت تجدید یقینی بنائیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پشاور اسمبلی میں زلزلے سے بھگدڑ مچ گئی،ممبران کی دوڑیں لگ گئیں

پی ٹی اےکے مطابق موبائل سروس کو بلا تعطل جاری رکھنے کیلئے صارفین اپنے قومی شناختی کارڈ کی معیاد پر نظر رکھیں اور وقت پر اس کی تجدید کروائیں۔

اگر شہری بروقت اقدامات نہیں اٹھاتے تو بصورت دیگر غیر فعال شناختی کارڈ کے ساتھ منسلک سمز بند ہونے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے شناختی کارڈ کی معلومات بروقت اپ ڈیٹ کروائیں۔ اگر کسی کا شناختی کارڈ غیر فعال ہو چکا ہے تو پہلے اسے نادرا سے دوبارہ فعال کرائیں جس کے بعد موبائل سروس بھی بحال رکھی جا سکے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق صارفین کو چاہیے کہ وہ متعلقہ موبائل آپریٹر کے سروس سینٹر سے رجوع کریں، بائیو میٹرک تصدیق مکمل کریں اور اپنی سم رجسٹریشن کی موجودہ حیثیت بھی فوری طور پر چیک کریں، خصوصاً اگر ان کا شناختی کارڈ غیر فعال ہے۔

پی ٹی اے نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بھی واضح کیا ہے کہ شناختی دستاویزات کی بروقت تجدید اور معلومات کی درستگی سے صارفین کی موبائل کنیکٹیویٹی متاثر نہیں ہوگی اور وہ کسی بھی ممکنہ معطلی سے محفوظ رہ سکیں گے۔