فیفا ورلڈکپ، عثمان ڈیمبیلے کی شاندار ہیٹرک، فرانس نے ناروے کو شکست دیدی

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں فرانس نے ناروے کو 1-4 سے شکست دے دی۔

بوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں فرانس نے ناروے کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر گروپ آئی میں مسلسل تیسری کامیابی سمیٹی اور پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ،جرمنی کو شکست ، ایکواڈور نے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی

فرانس کی جانب سے عثمان ڈیمبیلے نے 7 ویں، 20 ویں اور 32 ویں منٹ میں گول کرکے ہیٹرک مکمل کی، جو فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین ہیٹ ٹرک بھی بن گئی۔

فرانس کی جانب سے چوتھا گول ڈیزائرے دوئے نے انجری ٹائم میں اسکور کیا۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ ،راؤنڈ آف 32 کیلئے13 ٹیموں نے کوالیفائی کر لیا،7باہر

ناروے کی جانب سے واحد گول تھیلو آسگارڈ نے کیا۔ ناروے کے کوچ نے میچ کیلئے ابتدائی الیون میں 10 تبدیلیاں کیں تھیں۔

سینیگال نے عراق کو 0-5 سے شکست دےکر نئی تاریخ رقم کر دی

فیفا ورلڈکپ 2026 میں سینیگال نے عراق کو 0-5 سے شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

ٹورنٹو میں کھیلے گئے گروپ آئی کے میچ میں سینیگال نے عراق کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-5 سے ہرا دیا۔

سینیگال کی جانب سے حبیب دیارا نے چوتھے منٹ میں برتری دلوائی، پاپ گیے کے 2 جبکہ اسماعیلا سار اور ایلیمان ندیائے کے ایک گول نے کامیابی کو تاریخی بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ، میزبان کینیڈا کو شکست ،سوئٹزرلینڈ نے گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

سینیگال فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک ہی میچ میں 5 گول کرنے والی پہلی افریقی ٹیم بن گئی ہے۔

عراق کے خلاف بھاری مارجن سے فتح کے بعد سینیگال کی ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کی امیدیں برقرار ہیں۔