فیفا ورلڈ کپ ،راؤنڈ آف 32 کیلئے13 ٹیموں نے کوالیفائی کر لیا،7باہر

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کے اختتامی لمحات قریب آتے ہی ناک آؤٹ مرحلے کی تصویر واضح ہونا شروع ہوگئی ہے۔

اب تک 13 ٹیمیں نئے فارمیٹ کے تحت راؤنڈ آف 32 کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں جبکہ 7 ٹیموں کا سفر گروپ مرحلے ہی میں اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ، میزبان کینیڈا کو شکست ،سوئٹزرلینڈ نے گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار 48 ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شریک ہیں،نئے فارمیٹ کے مطابق 12 گروپس سے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں براہِ راست راؤنڈ آف 32 میں جگہ بنائیں گی جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والی 8 تیسری پوزیشن کی ٹیمیں بھی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچیں گی۔

راؤنڈ آف 32 کے مقابلے 28 جون سے 3 جولائی تک کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 19 جولائی کو ہوگا۔ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیمیوں کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

گروپ اے

میکسیکو،شریک میزبان میکسیکو نے جنوبی کوریا کو 0-1 سے شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا کے خلاف 0-1 کی تاریخی کامیابی کے بعد پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا۔

گروپ بی

سوئٹزرلینڈ، کینیڈا کو 1-2 سے شکست دے کر 7 پوائنٹس کے ساتھ گروپ فاتح بنا۔

کینیڈا،گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے اگلے مرحلے میں پہنچ گیا۔

بوسنیا و ہرزیگووینا،قطر کے خلاف 1-3 کی کامیابی کے بعد بہترین تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں شامل ہوگئی۔

گروپ سی

برازیل، اسکاٹ لینڈ کو 0-3 سے شکست دے کر گروپ فاتح بنا۔

مراکش،ہیٹی کو 2-4 سے ہرا کر دوسرے نمبر پر رہا۔

گروپ ڈی

امریکا، آسٹریلیا کے خلاف 0-2 کی کامیابی کے بعد ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔

گروپ ای

جرمنی، آئیوری کوسٹ کے خلاف 1-2 کی فتح کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچ گیا۔

گروپ ایف

تیونس ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی تیسری ٹیم بن گئی جب اسے ہفتہ 20 جون کو جاپان کے ہاتھوں 4-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ ناکامی اس کے افتتاحی میچ میں سویڈن کے خلاف 5-1 کی بھاری شکست کے فوراً بعد سامنے آئی۔

تیونس 1978 کے ورلڈ کپ میں میکسیکو کو شکست دے کر ورلڈ کپ میچ جیتنے والی پہلی افریقی ٹیم بنی تھی تاہم وہ آج تک کبھی بھی گروپ مرحلے سے آگے نہیں بڑھ سکی۔

گروپ آئی

فرانس، عراق کو 0-3 سے شکست دے کر کوالیفائی کر گیا۔

ناروے،سینیگال کے خلاف 2-3 کی کامیابی کے بعد 28 سال بعد ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچا۔

گروپ جے

ارجنٹینا، آسٹریا کو شکست دے کر گروپ میں سرفہرست رہا۔ لیونل میسی کے دو گولز کے ساتھ ورلڈ کپ میں ان کے مجموعی گولز کی تعداد 18 ہوگئی، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

گروپ کے

کولمبیا، ڈی آر کانگو کے خلاف 0-1 کی کامیابی کے بعد ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔

مزید پڑھیں،زیدان اقبال فیفا ورلڈ کپ کھیلنے والے پہلے پاکستانی نژاد فٹبالر بن گئے

ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی ٹیمیں

ہیٹی (گروپ سی)

ترکیہ (گروپ ڈی)

تیونس (گروپ ایف)

اردن (گروپ جے)

پاناما (گروپ ایل)

قطر (گروپ بی)

چیکیا (گروپ اے)

راؤنڈ آف 32 کا پہلا مقابلہ طے

ناک آؤٹ مرحلے کا پہلا میچ 28 جون کو لاس اینجلس میں جنوبی افریقہ اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے اس مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہیں جس کے باعث یہ مقابلہ خصوصی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

نئے ٹائی بریکر قوانین نے دلچسپی بڑھا دی

فیفا نے اس ورلڈ کپ میں پہلی بار پوائنٹس برابر ہونے کی صورت میں گول فرق کے بجائے باہمی مقابلوں کے نتائج کو بنیادی ٹائی بریکر قرار دیا ہے۔ نئے قانون کے باعث کئی گروپس میں آخری میچوں تک سنسنی برقرار ہے اور باقی کوالیفکیشن مقامات کے لیے سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔