ریحان طارق نامی یوٹیوبر کے جواد نقوی کیساتھ متنازعہ پروگرام نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا، ریحان نامی یوٹیوبر پہلے بھی کئی متنازعہ پروگرام کرچکا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ریحان طارق نامی یوٹیوبر کے حالیہ متنازعہ پروگرام نے جہاں سوشل میڈیا پر آگ لگادی وہاں پاکستانیوں کے دلوں کو ٹھیس بھی پہنچی ۔
ذرائع کے مطابق ویوز کی خاطر عوامی جذبات سے کھیلتے ہوئے ایک مذہبی طبقے کیخلاف عوام کے جذبات کو مجروح کیا اور پھر یوٹیوبر نے معافی مانگ کر بری الذمہ ہونے کی ناکام کوشش کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی امیدوار اسمبلی بیرسٹر مسعود کالس کا الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان
ذرائع کے مطابق یوٹیوبر ریحان طارق نے ویورز شپ لینے اور ڈالر کمانے کے چکر میں نیا طریقہ اپنا لیا، متنازعہ پروگرام کرو، ڈالر کمائو اور پھر تنقید سامنے آنے پر معافی مانگ لو ۔
ذرائع کے مطابق ریحان طارق نے محرم الحرام کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کی۔اپنے پروگرام میں علامہ جواد نقوی سے متنازعہ گفتگو کرکے عوام کو انتشار پر اکسایا ۔
سوشل میڈیا صارفین نے متنازعہ پروگرام کرکے پاکستانیوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے پر ریحان طارق پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کا مالیاتی نیٹ ورک بے نقاب، متعدد افراد گرفتار
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ویوز لینے کے چکر میں متنازعہ پروگرام کے بعد معافی تلافی اپنے آپ کو بچانے کیلئے ناکام حربہ ہے ۔ اسے کسی صورت معافی نہیں ملنی چاہیے ۔




