اسلام گڑھ (کشمیر ڈیجیٹل)پوٹھا بینسی سے تعلق رکھنے والے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبر چوہدری نجیب ایڈووکیٹ نے کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا ۔
ذرائع کے مطابق چوہدری نجیب ایڈووکیٹ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اسلام گڑھ ودیگر علاقوں میں جو بھی شرپسندوں کی وجہ سے مسائل بڑے انتہائی افسوسناک ہیں۔
چوہدری نجیب ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ قومی اداروں کی طرف سے کالعدم قرار دی گئی کسی تنظیم کیساتھ ہمارا کوئی تعلق نہیں ۔ ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوامی خدمت کو اولین سمجھتے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ریحان طارق کا علامہ جواد نقوی کیساتھ متنازعہ پروگرام ، سوشل میڈیا پرشدید تنقید
ان کا مزید کہنا ہے کہ عوامی مسائل حل کیلئے ضروری ہے کہ سڑکیں اور راستے کھلے ہوں اور میں عوامی نمائندہ ہوں ،عوامی حقوق پر ماضی میں بات کرتا آیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق کیلئے ہم نے آواز اٹھائی مگر کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی شرپسندی دیکھ کر ہم نے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق چوہدری نجیب ایڈووکیٹ نےکالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی بعض پالیسی اختلافات کے باعث کمیٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کا مالیاتی نیٹ ورک بے نقاب، متعدد افراد گرفتار
سیاسی و سماجی حلقوں میں اس پیش رفت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ حالیہ دنوں میں کمیٹی کو متعدد رہنماؤں کی علیحدگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مبصرین کے مطابق مسلسل استعفوں اور علیحدگیوں سے کمیٹی کی تنظیمی پوزیشن متاثر ہونے کا امکان ہے۔




