مظفر آباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے سینئر جسٹس سید شاہد بہار نے ریاست بھر میں ایک سال میں 2621 مقدمات کا فیصلہ کرکے فوری انصاف فراہمی کا سنہری باب رقم کر دیا ،عوام میں عدلیہ پراب اعتماد کی بحالی کا آغاز ہونے لگا ہے۔
سینئرجسٹس ہائی کورٹ جسٹس سید شاہد بہار نے ایک سال میں ہیڈ کوارٹر مظفرآباداور سرکٹ بنچ میرپور کوٹلی میں مقدمات کی مسلسل سماعت جاری رکھی اور مقدمات کے فیصلے سنا کر انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پٹہکہ بار کے مسائل جلد حل ہوں گے ،قائمقام چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس شاہد بہار کا اعلان
2026 کے 11 ماہ جنوری سے اب تک ان کی کارکردگی عدالتی نظام کی ساکھ کی بحالی کی جانب روشن مثال بن کر سامنے آئی ہے ۔
ایک ماہ سال پورا ہونے میں باقی ہے جسٹس شاہد بہار نے جنوری میں 141 فروری میں 173 مارچ میں 95 اپریل میں 138 مئی میں 169 جون میں 244 جولائی میں 39 اگست میں 56 ستمبر میں 134 اکتوبر میں 252 نومبر کے جاری ماہ میں اب تک 150مقدمات کے فیصلے سنا چکے ہیں۔
جسٹس شاہد بہار کے کیسز کی مجموعی تعداد 1621 بنتی ہے 1622 میں سے ہیڈ کوارٹر مظفرآباد میں مقدمات کے فیصلوں کی تعداد 1349 کوٹلی سرکٹ بنچ میں 9 میرپور سرکٹ بنچ میں 260 راولا کوٹ میں 3 مقدمات کی سماعت مکمل کرکے فیصلے سنائے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر کی عدلیہ میں بھی کفایت شعاری پالیسی نافذ، چیف جسٹس کی زیرصدارت اجلاس میں بڑے فیصلے
ان کی اس اعلیٰ کارکردگی کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہے جو جسٹس سید شاہد بہار نے قائم کر دی ہے اور رزق حلال کرکے کھانے کا عملا ثبوت دے دیا ہے خو جو سارے ملک کے نظام سرکار کیلئے قابل تقلید ہے۔




