کھوئیرٹہ (کشمیر ڈیجیٹل)امیدوار قانون ساز اسمبلی پاکستان تحریک انصاف حلقہ ایل اے-13 کھوئیرٹہ 6، بیرسٹر مسعود کالس نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر آمدہ انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
بیرسٹر مسعود کالس نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے پارٹی ٹکٹ کیلئے تمام مقررہ مراحل بشمول پارٹی فیس اور انٹرویو مکمل کئے تاہم ایسے حالات میں جب پوری ریاست آزاد کشمیر سوگ، اضطراب اور بے چینی کی کیفیت میں ہو انتخابی مہم چلانا اور انتخابات میں حصہ لینا اپنے ضمیر کے خلاف سمجھتا ہوں۔
بیرسٹر مسعود کالس کا آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حلقے کے عوام ہماری اصل طاقت، الیکشن بھرپور طریقے سے لڑیں گے ،ذوالفقار علی ملک
بیرسٹر مسعود کالس کا آزاد کشمیر گزشتہ تین ہفتوں سے شدید بحران کی کیفیت سے دوچار ہے اور عوام اپنے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔
راولاکوٹ اور کوٹلی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم ہے۔ نہتے عوام کی آواز سننے کے بجائے انہیں طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کی گئی جو انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
آزاد کشمیر کی سیاسی اشرافیہ نے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے سیاسی مفادات کو ترجیح دی ہے۔ آج پورے آزاد کشمیر میں خوراک، ادویات اور دیگر بنیادی ضروریاتِ زندگی کی شدید قلت ہے مگر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے اسلام آباد میں آئندہ حکومت سازی کے معاملات میں مصروف ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:برطانوی بادشاہ شاہ چارلس سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے 100 افراد کی فہرست میں شامل
بیرسٹر مسعود کالس نے مسلم لیگ (ن) کے بعض وفاقی وزراء اور چند صحافیوں کی جانب سے اہلیانِ کشمیر کے خلاف جاری منفی پروپیگنڈے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بنیادی حقوق کیلئے آواز اٹھانے والے کشمیری عوام کی جدوجہد کو غلط رنگ دینا افسوسناک ہے۔
بنیادی حقوق کی تحریک کو پاکستان اور قومی اداروں کیخلاف بنا کر پیش کرنا اور راولاکوٹ ، دھیرکوٹ اور میرپور کے لوگوں کی کشمیریت پر سوال اٹھانا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے بلکہ اس سے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔
کشمیری عوام، پاکستانی عوام اور اوورسیز کشمیری کمیونٹی کو آزاد کشمیر میں جاری پرامن جدوجہد اور عوامی حقوق کی حمایت میں ہر سطح پر آواز بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔




