ہلچل

دیوان علی چغتائی کا پاہل کا پہلا دورہ ، سیاسی میدان میں بڑی ہلچل مچ گئی

چکوٹھی(کشمیر ڈیجیٹل ) دیوان چغتائی کا پاہل کا پہلا دورہ، سیاسی میدان میں بڑی ہلچل مچ گئی ۔

پاہل میں ن لیگ کو بڑا دھچکا لگ گیا ، پاہل کی اہم سیاسی شخصیات دیوان علی خان چغتائی کے قافلے میں شاملپاہل ، سیاسی سرگرمیوں میں تیزی، دیوان چغتائی کا پاہل کا پہلا دورہ سیاسی حلقوں میں موضوعِ بحث بن گیا۔

دورے کے دوران علاقے کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے دیوان چغتائی کی حمایت کا اعلان کر دیا، جسے مقامی سیاست میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

معروف سیاسی و سماجی شخصیت محمد اسماعیل اعوان نے اپنے خاندان سمیت دیوان چغتائی کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ طویل عرصے تک یونین کونسل پاہل میں مسلم لیگ (ن) کو متحرک رکھنے والے سینئر سیاسی رہنما محمد ظہیر اعوان نے بھی مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے میدان میں موجود سیاسی رہنما دیوان چغتائی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی : درجنوں خاندانوں کی ن لیگ سے راہیں جدا، دیوان علی چغتائی کے قافلے میں شامل
سیاسی حلقوں کے مطابق دیوان چغتائی کے پہلے ہی دورے میں پاہل شریف کی متعدد بااثر شخصیات کی شمولیت نے مقامی سیاسی ماحول میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔دیوان چغتائی کے قافلے میں شامل ہونے والی نمایاں شخصیات میں:محمد اسماعیل اعوان (معروف سیاسی و سماجی شخصیت) سابق امیدوار ضلع کونسل مسلم لیگ ن

محمد ظہیر اعوان (سینئر سیاسی رہنما)،ایڈووکیٹ توقیر اعوان،وقاص اعوان،سراج اعوان،ایڈووکیٹ شہزاد شفیع،مدرس محمد منیر میر (سابق اُمیدوار مسلم لیگ (ن) برائے ممبر لوکل کونسل)،سید کرامت حسین شاہ،سید قربان حسین شاہ،سید آصف کاظمی۔ سمیت دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق پاہل شریف میں ہونے والی یہ سیاسی پیش رفت آئندہ انتخابات کے تناظر میں اہمیت رکھتی ہے اور اس کے اثرات مقامی سیاسی منظرنامے پر نمایاں ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان شخصیات کو دیوان چغتائی کے قافلے میں شامل کروانے میں قاضی محمد بشیر اعوان نے اہم کردار ادا کیا، جس پر دیوان چغتائی نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دیوان چغتائی نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوامی اعتماد ان کے لیے سب سے بڑا سرمایہ ہے اور وہ علاقے کی ترقی، مسائل کے حل اور عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر مشتاق خان، دیوان علی چغتائی، چوہدری رشید ،لیاقت علی اعوان سمیت درجنوں امیدوار میدان میں آگئے
پاہل کی سیاست میں یہ تبدیلی آنے والے دنوں میں کیا رخ اختیار کرتی ہے، اس پر سب کی نظریں مرکوز ہیں۔