ڈاکٹر مشتاق خان، دیوان علی چغتائی، چوہدری رشید ،لیاقت علی اعوان سمیت درجنوں امیدوار میدان میں آگئے

ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل)ضلع جہلم ویلی میں سیاسی سرگرمیاں بھی جاری ہیں محدود تعداد میں اپنے حامیوں کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر پہنچ گئے۔

احتجاجی صورتحال اور سفری پابندیوں کے باعث سیاسی جوش و خروش میں کمی کا سامنا ہے ۔

حلقہ ایل اے 32 چکار سے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان ڈاکٹر مشتاق خان نے ریٹرننگ آفیسر خرم نذیر عباسی کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

اسی حلقے سے مسلم کانفرنس کے امیدوار سردار اسد اور آزاد امیدوار خلیل مغل نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔دوسری جانب حلقہ ایل اے 33 لیپہ ویلی میں بھی سیاسی سرگرمیاں جاری رہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری، 45 حلقوں سے 475 امیدوار میدان میں

سابق وزیر چوہدری محمد رشید نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر جبکہ دیوان علی خان چغتائی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کے طور پر ریٹرننگ آفیسر سردار شاہ زمان کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔

مسلم لیگ ن کے امیدواروں لیاقت علی اعوان رفاقت حسین اعوان اور مدثر شمس نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کے طور پر چوہدری جبار چوہدری شفیع اور صاحبزادہ امتیاز ظفر نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

حماد السلام ایڈووکیٹ نے جماعت اسلامی جبکہ گوہر زمان عباسی نے مسلم کانفرنس کے امیدوار عنصر پیرزاہ نے پی ٹی آئی کے طور پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ صاحبزادہ سعادت دانش ایڈووکیٹ نے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کروادیئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:LA-11:شاہ غلام قادر پر من پسند اور کمزور اُمیدوار کی حمایت کا الزام

سیاسی مبصرین کے مطابق ضلع جہلم ویلی میں احتجاجی صورتحال کے بباعث انتخابی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے اور آنے والے دنوں میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

مختلف سیاسی جماعتیں انتخابی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں جبکہ امیدوار عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں۔

احتجاج اور لاک ڈاؤن کے باوجود ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر میں امیدواروں اور ان کے حامیوں کی آمد جاری رہی جس سے انتخابی ماحول بتدریج گرم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔