پاکستان پیپلز پارٹی نے آزادجموں و کشمیر کے آئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کیلئے 17 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا ہے ۔
پارلیمانی بورڈ کا اجلاس 27 جون 2026 بروز ہفتہ 2.00 بجے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی ، ن لیگ کے نظرانداز عہدیداروں کا گٹھ جوڑ ، نئی سیاسی پارٹی کی گونج
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین سیکرٹریٹ سے ان کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پارلیمانی بورڈ میں آزادجموں و کشمیر امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور ،سید نیر حسین بخاری،محمد ہمایوں خان،چوہدری محمد یاسین،فیصل ممتاز راٹھور،چویدری لطیف اکبر،سردار محمد یعقوب خان،میاں عبدالوحیدشامل ہیں۔
سردار قمر الزماں،سردار تنویر الیاس،چوہدری پرویز اشرف،راجہ پرویز اشرف،مخدوم سید احمد محمود،نثار احمد کھوڑو،سردار محمد عمر گورجانی،سید محمد علی شاہ بچہ اور چوہدری ریاض بھی پارلیمانی بورڈ کا حصہ ہیں
اجلاس میں ان تمام امیدواروں کو طلب کیا گیا ہے جنہوں نے پارٹی ٹکٹ کےحصول کیلئے درخواستیں دے رکھی ہیں ۔تمام درخواست گزاروں کو وقت کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ برطانیہ کے رہنماؤں کا چوہدری مسعود خالد، راجہ علی زمان یا راجہ شعیب عابد کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ
اجلاس میں پیپلزپارٹی کی جانب سے 27جون کو ہی امیدواروں کوٹکٹ جاری کئے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ(ن) کے علاوہ آزادکشمیرمیں کسی پارٹی نے ٹکٹس ابھی تک جاری نہیں کئے جبکہ الیکشن کمیشن امیدواروں کےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع کرچکا ہے۔
آنیوالےہفتے میں پیپلزپارٹی، مسلم کانفرنس کی جانب سے امیدواروں کو میدان میں اتارنے کا امکان ہے جس کے بعد انتخابی ماحول گرم ہوگا۔




