برنالہ (کشمیر ڈیجیٹل،واجد محمود)آزاد کشمیر انتخابات: برنالہ ضلع بھمبر میں بھی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری ہے ۔ اس حوالے سے اہم نامی گرامی سیاستدان میدان میں آگئے ۔
ذرائع کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کے کرنل ر وقار احمد نور ،پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری پرویز اشرف ،مسلم کانفرنس کے مرزا محمد شفیق جرال سمیت 16 کے قریب امیدوار شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ممبر کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی خواجہ مہران ارشد کے گھر سے اسلحہ وڈیجیٹل شواہد برآمد، تحقیقات شروع
ذرائع کے مطابق 26 کے قریب لوگوں نے آر او آفس سے کاغذات نامزدگی وصول کئے تھے۔آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے سلسلے میں امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، دیگر قیادت کو 10، 10 سال قید کی سزا
الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کے بعد امیدوار اب 23 جون تک اپنے کاغذات جمع کروا سکیں گے۔اس حوالے سے دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے امیدواران اپنے کاغذات نامزدگی داخل کروائیں گے ۔




