ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو مسلسل دوسری شکست

آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو مسلسل دوسری شکست ہوگئی، جنوبی افریقا نے پاکستان ویمنز کو2 وکٹ سے ہرا دیا۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے پاکستان نے بیٹنگ کی مگر سوائے کپتان فاطمہ ثنا کے اُن کی بقیہ بیٹرز جنوبی افریقی بولرز کا مقابلہ نہ کرسکیں جبکہ پاکستانی بیٹرز کی وکٹوں کے درمیان دوڑ بھی ناقص رہی، 4 بیٹرز رن آؤٹ ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بھارت نے پاکستان کو 64رنز سے ہرا دیا

پاکستان کی ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 126 رنز اسکور کیے۔فاطمہ ثنا نے 38 گیندوں پر55رنز کی اننگز کھیلی، 6 چوکے ، 2 چھکے لگائے۔طوبیٰ حسن نے 23 رنز اسکور کیے۔

جوابی اننگز میں پاکستانی ویمنز نے بھی عمدہ بولنگ کی اور جنوبی افریقی بیٹرز کو وقفے وقفے سے پویلین پہنچاتی رہیں۔

ایک مرحلے پر جنوبی افریقی ٹیم بھی مشکلات سے دوچار تھی، اُس کے 107رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے لیکن ڈرکسین نے 52 ا ور ڈی کلرک نے 37رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کیا۔

جنوبی افریقی ٹیم نے 127 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔فاطمہ ثنا نے 3، سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈکپ، رونالڈو کا جادو نہ چلا، پرتگال اور کانگو کا میچ برابر ہوگیا

پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ ہفتے کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی ۔

یاد رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم کو ٹی 20ورلڈکپ کے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔