ایران امریکامعاہدہ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا شاندارکردار پر پاکستان کو خراج تحسین

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ میں امریکہ اور ایران کو ایک ایسے امن معاہدے پر پہنچنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں جو فوری اور مستقل جنگ بندی، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے ساتھ ساتھ مزید مذاکرات کیلئے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے۔

ایک ٹویٹ میں انتونیو گوتریس نےکہا کہ یہ تنازعہ کے پرامن حل کی جانب ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان، قطر، مصر، سعودی عرب، ترکی، اور دیگر علاقائی ممالک کو ان مذاکرات کی حمایت میں تعمیری کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس کی وجہ سے امن معاہدہ طے پایا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا معاہدہ، مودی کے متعصبانہ ردعمل پر بھارتی شہریوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا

یاد رہے کہ پاکستان کی ثالثی میں امریکا اورا یران کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس پر الیکٹرانک دستخط بھی ہو گئے ہیں جبکہ معاہدہ پر دستخط کی باقاعدہ تقریب 19جون کو جنیوا میںپاکستان کی میزبانی میں ہوگی۔

یہ بھی یاد رہے کہ ایران امریکا کے مابین کامیاب ڈیل کرانے پر دنیا بھرسے پاکستان کی ستائش کی جا رہی ہے ، معاہدہ پر بھارتی وزیراعظم نریند مودی نے ردعمل دیا جس پر انہوں نے پاکستان کا ذکر نہیں کیا۔

بھارتی وزیراعظم کو بھارتی شہریوں نے آئینہ دکھاتے ہوئے بتایا کہ اس معاہدہ کے اعلان پاکستان کے وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کیا ، اس ڈیل کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے نہیں کیا جیسے مئی2025میں ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امن کے سفیر’’ نوبل امن انعام‘‘ کیلئے نامزد کیا جائے،ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ

کئی بھارتی ٹوئٹر صارفین نے وزیراعظم مودی کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال پوچھا کہ جب ایران میں قتل عام ہو رہا تھا اس وقت کیوں خاموش رہے ، اب تیل کیلئے مگر مچھ کے آنسو کیوں بہا رہے ہو۔