رانا قاسم

مٹھی بھر لوگ آزادکشمیر کے حالات خراب کرنا چاہتے ، سڑکوں پر معاملات حل نہیں ہونگے، رانا قاسم نون

اسلام آباد:پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون نے کہا ہے کہ اسلامی،تقافتی اور تاریخی اعتبار سے پاکستان اور کشمیر ایک ہیں،ہم نے ان کے کاز کی ہمیشہ سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت کی ہے،مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر اس خطر میں امن ممکن نہیں۔

منگل کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے راناقاسم نون نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان،نائب وزیر اعظم،فیلڈ مارشل کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،آج پاکستان کے لئے ایک خوشی کا دن ہے کہ جب ایران اور امریکہ درمیان امن معاہدہ کو حتمی شکل دی گئی ہے، اس معاہدہ میں پاکستان نے عالمی ثالثی کروا کر بڑا کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف 81مقدمات درج،425شرپسند گرفتار، آزادکشمیرپولیس

اس سے خطہ میں استحکام ،امن اور معاشی استحکام آئے گا۔اس معاہدے سے تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ٹلا ہے،اس کے ثمرات پوری دنیا میں آئیں گے،خطے میں تیل و گیس کے شعبہ میں جو تبدیلیاں آئی ہیں اس سے پاکستان بھی متاثر ہواہے۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں ہم نے مودی کے تکبر و غرور کو خاک میں ملایا،فیلڈ مارشل کی قیادت میں بہادری سے ہماری افواج نے جس طرح معرکہ حق میں کامیابی حاصل کی یہ عسکری تاریخ کا سنہرا باب ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نے پاکستان کی ان کامیابیوں سے خائف ہوکر بلوچستان،کے پی کے بعد اب آزادکشمیر کا میدان چنا ہے،کشمیر ایک نوبل کاز اور ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔اب وہاں آگ لگائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاروق عبداللہ کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔جہاں 78 سال سے آزادی کی جنگ جاری ہے اور اس کی پاکستان نے ہمیشہ حمایت کی ہے۔کشمیر تاریخی،ثقافتی،اسلامی اعتبار سے ایک ہیں،مہاجرین کے بغیر کشمیر ادھورا ہے،چوہدری غلام عباس، کے ایچ خورشید، مقبول بٹ بھی مہاجر تھے۔

ہم ان عناصر کی مذمت کرتے ہیں جو مٹھی بھر لوگ وہاں حالات خراب کررہے ہیں۔ہم اوور سیز کشمیریوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت اور استصواب رائے سے حل تک جنوبی ایشاء میں امن و استحکام ممکن نہیں کشمیری ہمارے بھائی ہیں،ان کے دل ہمارے ساتھ دھڑکتے ہیں،قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا۔ہم سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جو ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے،نعرے کے علمبردار تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دینے کی تائید کرتے ہیں، شاہ غلام قادر کی وضاحت

انہوں نے بجٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مشکل معاشی و مالی حالات کے باوجود ایک متوازن بجٹ پیش کیا ہے،صوبوں نے تعاون کیا اس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں صنعت،نجکاری پر زور دینا چاہیے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں اضافہ سے غربت کی شرح میں کمی ہوگی۔ سڑکوں پر آئینی معاملات حل نہیں ہوتے بات چیت سے ہی ان مسائل کا حل ممکن ہے۔