امریکا ایران امن معاہدہ میں پاکستان کی موثرسفارتکاری دنیابھرکی توجہ کا مرکز بن گئی،امریکہ ایران امن معاہدےمیں موثر ملٹری ڈپلومیسی پرنوبل پیس فارفیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔
سوشل میڈیاصارفین کی جانب سےعسکری قیادت کی بھرپورپذیرائی،فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکوامن کاسفیرقراردیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک بار پھر کر دکھایا، محسن نقوی
وزیراعظم کےامریکاایران امن معاہدہ سےمتعلق ٹویٹ کوچند ہی گھنٹوں میں لاکھوں صارفین نےری ٹویٹ کیااورپاکستان کی کوششوں کو سراہا جار ہاہے۔
سوشل میڈیاصارفین کے مطابق وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کاوشوں کی بدولت امریکا ایران معاہدہ طے پایا اور پاکستان دنیا بھر میں سرخرو ہوا۔
بھارتی سینئر صحافی سریند ساگر نے ایران امریکا جنگ کے خاتمے میں پاکستان کے اہم کرادار کااعتراف کرتے ہوئے کہا دنیا اب امن کے لئے بھارت کے بجائے پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے جو مودی کی بدترین ناکامی ہے۔
بھارتی صحافی و تجریہ کار پروفیسر اشوک سوائن نے ایکس پرامریکا ایران امن معاہدہ پرپاکستان کے کردارکی تعریف کی اور کہا کہ مفاہمت کا اعلان شہباز شریف نے کیا ، مئی2025کی طرح ٹرمپ نے نہیں کیا۔
ایک اوربھارتی صارف نےایکس پرمودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےامن معاہدہ میں پاکستان کےاہم کردارکو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا معاہدہ’’ فیلڈ مارشل رئیل پیس میکر‘‘ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا
ماہرین کے مطابق دنیا کو جنگ کی تباہی سے بچانے میں پاکستان کی موثر سفارت کاری کے باعث دشمن بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو چکاہے ،بھارت اپنی انتہاپسند پالیسیز کی بدولت دنیا بھر میں تنہا ہو چکا ہے جبکہ پاکستان موثر سفارت کاری کے ذریعےاقوام عالم میں مرکز نگاہ بن گیا ہے۔
ماہرین کا کہناہےکہ پاکستان کی دور اندیش سیاسی اور عسکری قیادت نےپیچیدہ بحرانوں کے پُرامن حل کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان عالمی امن اوراستحکام کاعلمبردار ہے۔




