مظفرآباد میں اشیائے ضروریہ کی دکانیں فوری کھولنے کا حکم، سخت ایکشن کا بھی انتباہ

مظفرآباد انتظامیہ نے ضلع بھر میںاشیائے ضروریہ کی دکانیں فوری کھولنے کا حکم جاری کردیا ہے اور حکم نہ ماننے والے دکانداروں کیخلاف سخت ایکشن کا بھی انتباہ جاری کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ ضلع مظفرآباد کی حدود میں موجود ضروری خدمات فراہم کرنے والےدکانداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ عوام الناس کی سہولت اور خدمت کے پیش نظر اپنے کارو بار کھولیں۔

یہ بھی پڑھیں: میرپور: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی کال ناکام، عوام نے ہڑتالی سیاست مسترد کر دی، کاروباری مراکز کھلے

انتظامیہ نے عدم تعمیل کی صورت میں تحت ضابطہ کار روائی عمل میں لانے کا انتباہ جاری کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری حکم نامہ تحصیل انتظامیہ کو بھی ارسال کیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے دکانداروں سے فوری طور پر کاروبار کھلوائے جائیں۔

یاد رہے کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کی ہڑتال کےباجود مظفرآباد سمیت کئی شہروں میں کاروبار کھلے ہوئے ہیںاور دکانیں کھولنے والے تاجروں کو سوشل میڈیا پر کالعدم ایکشن کمیٹی کی طرف سے ہراسانی کا بھی سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم ایکشن کمیٹی دکانیں کھولنے والے غریب تاجروں کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں کرنے لگی

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی دکانیں کھولنے والے دکانداروں کی ویڈیوز اور تصاویر اپنے گروپس میں شیئر کرکے ان کوفون کرکے دھمکیاں دینے کا کہتے ہیں جس پر بیرون ملک بیٹھے شرپسند بھی دھمکیاں دیتے ہیں۔

اب انتظامیہ نے فیصلہ کرلیا ہے کہ کاروبارکھلوایا جائیگا اور دکانداروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائیگا جبکہ دکانداروں کو ہراساں کرنے والوں کیخلاف بھی ایکشن ہوگا۔