این ٹی ایس

آزاد کشمیر : ایلیمنٹری ٹیچرز مستقل ، این ٹی ایس کی مدت ایک سال کر دی گئی

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیرمیں این ٹی ایس پالیسی 2024ء میں ترمیم کرتے ہوئے ویٹنگ لسٹ کی معیاد 365 دن کر دی گئی ہے ۔

ایک سال کی مدت میں ویٹنگ سے تعینات ہونے والے تمام ایڈ ہاک ایلیمنٹری ٹیچرز آزادکشمیرمیں مستقل تصور ہوں گئے ۔

آزاد جموں و کشمیر حکومت نے سرکاری محکموں میں ملازمین کی بھرتی کے طریقہ کار کو مزید واضح اور آسان بنانے کیلئے این ٹی ایس ریکروٹمنٹ پالیسی 2024″ میں دو اہم تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹ:این ٹی ایس تقرری قانون کی تبدیلی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور

یہ ترامیم 5 جون 2026 کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کی گئی تھیں۔پالیسی میں کی جانے والی تبدیلیاں درج ذیل ہیں:

میرٹ لسٹ کی مدتِ کار (Validity): پالیسی کے کلاز 16 کے تحت اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھرتی کرنے والی متعلقہ کمیٹی کی جانب سے نامزدگیوں (Recommendations) کی تاریخ سے لے کر 365 دن (ایک سال) تک میرٹ لسٹ کارآمد رہے گی ۔ اس دوران ضرورت پڑنے پر اسی لسٹ سے بھرتیاں کی جا سکیں گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری کرے ورنہ ریاست گیر احتجاج کیلئے نکلیں گے ، سٹاپ گیپ این ٹی ایس اساتذہ

کلاز 23 کا خاتمہ: ریکروٹمنٹ پالیسی 2024 میں شامل کلاز 23 کو مکمل طور پر ختم (حذف) کر دیا گیا ہے ۔ ان ترامیم کا مقصد بھرتیوں کے عمل کو شفاف بنانا اور میرٹ پر آنے والے اُمیدواروں کے لیے طریقہ کار کو زیادہ واضح کرنا ہے ۔ مختصراً یہ کہ یہ ترامیم آزاد کشمیر میں گڈ گورننس کے قیام اور نوجوانوں کا سرکاری اداروں پر اعتماد بحال کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوں گی ۔