باغ واقعہ پرکالعدم ایکشن کمیٹی کا پروپیگنڈہ افسوسناک، فوری کارروائی کی جائے، عوامی حلقے

باغ، مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)باغ میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعہ پر کالعدم ایکشن کمیٹی کے پروپیگنڈے پر شہریوں کا سخت ردعمل آگیا۔

شہریوں کاکہنا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے واقعہ کوامن و امان کی صورتحال سے جوڑ کر پیش کیا جانا انتہائی افسوسناک ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم، فوڈ اتھارٹی کا بڑا کریک ڈاؤن، مضر صحت اشیاء تلف، دکانداروں پر جرمانے

شہریوں کا کہنا ہے کہ واقعہ کو سکیورٹی فورسز کیساتھ جوڑکر پیش کرنا افسوسناک ہے بعض صارفین کی جانب سے ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے کیلئےاستعمال کیا جا رہا ہے۔

باغ ایشو پر آزاد کشمیر کے شہریوں کا کہنا تھا کہ قومی ادارے اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حقائق عوام کے سامنے لائیں تاکہ عوام کسی بھی قسم کی غلط فہمی یا مغالطے کا شکار نہ ہو۔

کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے وکلاء ، تاجروں، شہریوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہیں بھی کوئی بھی واقعہ ہوا اس کی پہلے تحقیقات کرلینی چاہیے پھر آگے پہنچائی جائے  بغیر تحقیق واقعات کا رپورٹ کرنا انتشار پھیلانے کے مترادف ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:باغ واقعہ ،کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیک نیوز کا طوفان! شہریوں کا پروپیگنڈ ا کرنےوالوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ

شہریوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیخلاف کالعدم ایکشن کمیٹی کا واقعہ کے بعد پروپیگنڈا افسوسناک ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ان شرپسند عناصر کیخلاف فوری کارروائی کرے ۔

شہریوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت سائبر کرائم ایکٹ کو فوری نافذ کرکے سوشل میڈیا دہشتگردی کو روکے اور پروپیگنڈہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ سلنڈر دھماکے کو سکیورٹی فورسز کی جانب سے حملہ قرار دیکر بدنام کرنا دشمن ملک کا ایجنڈا ہے جس پر کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارندے عمل پیرا ہیں۔ان کےخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔