مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر میں کوٹہ سسٹم کے خاتمے سے متعلق اہم مقدمے میں سپریم کورٹ نے 19 اپیلیں یکجا کرتے ہوئے سماعت کیلئے 3 نومبر 2026 کی تاریخ مقرر کردی۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کی سربراہی میں فل کورٹ ان تمام اپیلوں کی مشترکہ سماعت کرے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ :مہاجرین کے6 فیصدکوٹہ بحالی کیس،سماعت 3 نومبر مقرر
یہ اپیلیں ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہیں جس میں سرکاری ملازمتوں اور کالجز میں رائج کوٹہ سسٹم ختم کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں سرکاری ملازمتوں میں تقرریوں اور تعلیمی اداروں میں داخلوں کا عمل کوٹہ سسٹم کے بجائے اوپن میرٹ کے تحت مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو مختلف فریقین کی جانب سے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا، جس کے بعد 19 یکساں نوعیت کی اپیلیں دائر ہوئیں۔
اب سپریم کورٹ کا فل کورٹ بنچ 3 نومبر کو ان اپیلوں کی یکجا سماعت کرے گا اور کوٹہ سسٹم کے خاتمے سے متعلق قانونی نکات کا جائزہ لے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایڈہاک ملازمین کے کیس کا جلد فیصلہ کیا جائے:سپریم کورٹ کی ہائیکورٹ کو ہدایت
اس مقدمے میں عدالت عظمیٰ کی آئندہ کارروائی کو آزاد کشمیر میں سرکاری ملازمتوں اور کالجز میں داخلوں کے نظام کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔



