کالعدم ایکشن کمیٹی کا بجلی آٹے پر سبسڈی ،نشستوں کے خاتمے کا ڈھونگ بے نقاب

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) کالعدم ایکشن کمیٹی کا بجلی ، آٹا ،12نشستوں کے خاتمے کا ڈھونگ بے نقاب ہوگیا، کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی بھارتی ایجنڈے پر چلنے لگی ۔

بجلی ، آٹا ،سمیت 38 مطالبات محض بہانہ تھے ، اصل نشانہ پاکستان سے علیحدگی کا اعلان سامنے آگیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شرپسندوں کیخلاف طاقت کا استعمال کیا جائے ،وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی ہدایت

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبر سردار امان کے بیان سے نئی کہانی سامنے آگئی، آٹا، بجلی اور 12 سیٹیں صرف بہانہ،کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا مکروہ چہر ہ بالآخر بے نقاب ہو گیا

آٹا، روٹی، بجلی اور سیٹوں کے شور میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا پس پردہ پاکستان مخالف ایجنڈا سامنے آ گیاجس میں پاکستان سے علیحدگی کیلئے عوام کو اکسایا جارہا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:یورپی ممالک میں نئے مائیگریشن قوانین، غیرقانونی قیام پر سختی

عوامی مطالبات یا بھارت کا بیانیہ؟ بجلی کے یونٹ اور آٹے کی قیمت محض ڈھکوسلہ نکلا، کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا اصل ایجنڈا پاکستان سے علیحدگی کا شاخسانہ نکلا۔

کور ممبر سردار امان نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیری عوام اب اپنے ان مطالبات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی ۔ دنیا کے دیگر ممالک اگر آزادی حاصل کرکے اپنی کرنسی ، اپنی ریاست اور اپنی اسمبلی بنا سکتے ہیں تو کشمیری پاکستان سے علیحدہ رہ کر ایسا کیوںنہیں کرسکتے ۔

سردار امان کے بیان کی ویڈیو وائرل ، بجلی کے یونٹس، آٹے کی قیمت اور 12 نشستیں تو صرف بہانہ تھیں، حقیقت اب سردار امان کے منہ سے نکل ہی گئی۔ اصل ایجنڈا آزاد کشمیر کو پاکستان سے الگ کرنا، یعنی بھارت کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہے۔