شرپسندوں کیخلاف طاقت کا استعمال کیا جائے ،وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی ہدایت

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں وزراء حکومت چوہدری محمد رفیق نئیر ،سید بازل علی نقوی ،چوہدری قاسم مجید ،چیف سیکرٹری خوشحال خان ،انسپکٹر جنرل پولیس لیاقت علی ،پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان ،ڈی آئی جیز ،ایس ایس پیز اور کمشنر مظفرآباد بدر منیر شریک ہوئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ، آئی ایس پی آر

اجلاس میں آزادجموں و کشمیر میں امن و مان برقرار رکھنے ،لوگوں کی جان و مال کے تحفظ اور سرکاری املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے امور پر غور کیا گیا ۔وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے ہدایت کی کہ طاقت کا استعمال صرف شرپسند عناصر کے خلاف کیا جائے ۔

وزیراعظم فیصل راٹھور نے کہا کہ عام آدمی کا اس سارے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے کچھ عناصر کی ہٹ دھرمی ،انا ،اور غیر دانشمندی نے حالات اس نہج پر پہنچائے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مری: ٹریفک کا المناک حادثہ،10 افراد ہلاک، 13 شدید زخمی

انہوں نے کہا کہ بنیادی نظریہ پاکستان اور کشمیریوں کے متفقہ نظریے الحاق پاکستان کے خلاف کام کرے ایسے عناصر کی آزادجموں و کشمیر میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا افواج پاکستان کشمیریوں کی محافظ فوج ہے جو ہماری حفاظت کیلئے موجود ہے ۔انسپکٹر جنرل پولیس نے وزیراعظم کو امن و مان کی صورتحال سے متعلق بریف کیا۔