ایکشن کمیٹی کے کور ممبر راجہ امجد ایڈووکیٹ کی گمشدگی کی خبر ڈھکوسلا نکلی،گھر پر آرام فرما رہا تھا، ویڈیو پیغام جاری

جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبر راجہ امجد ایڈووکیٹ کی گمشدگی کی خبر ڈھکوسلا نکلی، راجہ امجد ایڈووکیٹ نے ویڈیو پیغام میں گرفتاری کی تردیدی کردی ۔

ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کی جانب سے شام 5بجے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ راجہ امجد کو لاپتہ کردیا گیا ہے لیکن اب ان کا ویڈیو پیغام آیا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ میں باکل خیریت سے ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی، چوٹی کے بھارتی صحافی پاکستان کے خلاف بھونکناشروع

راجہ امجدعلی ایڈووکیٹ نے لوگوں سے کہا کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں ،میں بالکل خیریت سے ہوں اور آرام کررہا تھا۔

ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کی جانب سے گرفتاری کا پروپیگنڈا کرکے احتجاج پر لوگوں کو اشتعال دیا جا رہا تھا۔