راولاکوٹ کے علاقہ میں کھائیگلہ میں فائرنگ کے بعد سوشل میڈیا پر جعلی اور جھوٹی خبروں کا بازار گرم ہوگیااورپرانی تصایر شیئرکرکے پروپیگنڈا شروع کردیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر راولاکوٹ کی ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہےجو کہ 2025کی ہے جسے تازہ ظاہر کیا جا رہا ہے، ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کی جانب سے تاثر دیا جا رہا ہے کہ یہ تصویر سی ایم ایچ راولاکوٹ کی ہے۔
راولاکوٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شہر میںاس وقت امن ہے۔
قبل ایں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے کورممبر راجہ امجد علی ایڈووکیٹ کی گمشدگی کا پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا جو کہ فیک نکلا اور انکا ویڈیو بیان بھی آ گیا ہے۔
ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کی کوشش ہے کہ عوام کو اشتعال دلا کر احتجاج کرایا جائے۔




