میرپور:9 جون کی احتجاجی کال، انٹر میڈیٹ امتحانات ملتوی، ہاسٹلز خالی کرنے کا حکم

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر بھر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی 9 جون کی احتجاجی کال کے پیش نظر 7 جون سے ہاسٹلز خالی کروانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر تعلیمی بورڈ میرپور نے ریاست بھر میں انٹرمیڈیٹ (فرسٹ اینول) 2026 کے امتحانات تا حکم ثانی ملتوی کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی آزادکشمیر کی جانب سے ریاست بھر بشمول میر پور میں پہیہ جام ہڑتال اور احتجاجی سرگرمیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چوہدری یٰسین کی بے وفائی، ڈسٹرکٹ کونسلر راجہ مزمل خان پیپلز پارٹی چھوڑ گئے

ضلع بھر میں امن عامہ کی صورتحال بھال رکھنے، طلباء و طالبات اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ممکنہ نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے اہم ہدایات جاری کردیں۔

تمام سرکاری و غیر سرکاری ہاسٹلز،طلباء کی رہائش گاہیں،بورڈنگ ہاؤسز اورہاسٹل نما ر ہائشی اداروں کے منتظمین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 7 جون 2026 رات 1200 سے قبل تاحکم ثانی ہاسٹلز بند / خالی کروالیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر : رات ساڑھے 11بجے سے انٹرنیٹ ،موبائل سروس بند کرنے کا حکم

باشلز انتظامیہ اس امر کویقینی بنائے گی کہ مذکورہ مدت کے دور ان رہائشیوں کو محفوظ مقامات یا اپنے گھروں کو روانہ کیا جائے اور ہاسٹلز میں قیام کی اجازت نہ دی جائے۔

اسٹنٹ کمشنر صاحبان سمیت جملہ مجسٹریٹ صاحبان ضلع میر پور پولیس آفیسران اور متعلقہ محکمہ جات اس حکم پر محمور آمد کو یقینی بنائیں گے۔

کسی بھی ادارہ یا شخص کی جانب سے اس حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو ہاسٹل کی رجسٹر یشن کی منسوخی پر منتج ہو سکتی ہے۔

حکم ہذا شہریوں کی حفاظت سہولت کے پیش نظر جاری کیا جا رہا ہے۔ اس لئے جملہ باشلز مالکان انچارج حکم ہذا پرسختی سے عملد رآمد کو یقینی بنائیں گے۔