آزادکشمیر : رات ساڑھے 11بجے سے انٹرنیٹ ،موبائل سروس بند کرنے کا حکم

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر حکومت نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کے پیش نظر انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس رات ساڑھے 11 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار رہنے کے بعد ریاست میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امن خراب کرنے کی کوشش کی تو قانون کیمطابق کارروائی ہو گی، آزادکشمیر حکومت

حکومت آزادکشمیر نے انتظامی اقدامات کے تحت رات ساڑھے 11 بجے سے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر کابینہ،بیلداران،ایڈھاک وعارضی ملازمین کی مستقلی کیلئے قانون سازی سمیت درجنوں منصوبے منظور

ذرائع کے مطابق حکومتی احکامات کے مطابق آزاد کشمیر بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز 12جون تک بند رکھی جائیں گی۔

دوسری جانب عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے بھی کارکنوں کیلئے ویڈیو پیغامات جاری کردیئے گئے ۔عوامی ایکشن کمیٹی کے مطابق اگر انٹرنیٹ اور فون کی سہولت بند کی گئی تو اگلا لائحہ عمل جلد دینے کا عندیہ بھی دیدیا۔

دوسری جانب حکومت آزادکشمیر نے بھی عوامی ایکشن کمیٹی کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلانے سے گریز کرے ورنہ سخت قانونی