بنگلا دیش کے وزیراعظم اور بنگلادیش نیشنل پارٹی کے چیئرمین طارق رحمان نے کوئٹہ میں ہونیوالے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں طارق رحمان نے کہا کہ کوئٹہ پاکستان میں ہونے والے المناک بم دھماکے سے ہمیں گہرا دکھ ہوا ہے، جس میں بہت سے معصوم جانیں گئیں اور متعدد زخمی ہوئے۔
We are deeply saddened by the tragic bomb attack in Quetta, Pakistan, which claimed many innocent lives and left numerous others injured. On behalf of the people of Bangladesh, I extend our heartfelt condolences to the families of the victims and wish a swift recovery to those…
— Bangladesh Nationalist Party-BNP (@bdbnp78) May 24, 2026
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے عوام کی طرف سے، میں متاثرین کے خاندانوں کے سے ؤدلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بنگلادیش ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔
قبل ازیں روسی سفارتخانے نے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ حملے کے منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دشمن کو پاکستان کا ابھرتا ہواعالمی قد،امن کی کوششیں ہضم نہ ہوسکیں،چمن دھماکہ بھارتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ
جاں بحق افراد کے اہلخانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
پاکستان میں ترک سفارتخانےنے بھی کوئٹہ میں ہونیوالےدہشت گردحملےکی شدید مذمت کی۔
ترک سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خطے میں امن کی کوششوں کے دوران کوئٹہ میں دہشتگرد حملہ قابل مذمت ہے۔
علاوہ ازیں آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے کوئٹہ دہشتگردحملےکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ حملہ ہولناک اورقابل مذمت واقعہ ہے۔
حملےمیں بےگناہ شہری جاں بحق اورمتعددافرادزخمی ہوئے،پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔دہشتگردی کی کسی بھی شکل کوجائزقرارنہیں دیاجا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ ٹرین دھماکہ:بلوچستان رئیلٹی نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے زیراثر ایکس ہینڈلز کی پروپیگنڈا مہم بے نقاب کردی
ناروے کی جانب سے بھی چمن پھاٹک کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ۔
ناروے کا کہنا تھا کہ دھماکے میں کئی معصوم جانیں گئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے، ہماری ہمدردیاں متاثرین اور اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔امریکا نے بھی کوئٹہ خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی۔




