میرپور(کشمیر ڈیجیٹل) ایس ایس پی خرم اقبال اور کورٹ چوہدری اختر کے نام پر مبینہ طور پر چندہ جمع کرنے کی خبریں سامنے آنے کے بعد ڈی آئی جی میرپور کا سخت نوٹس،
ڈی آئی جی میرپور کی ہدایت پر ایس ایچ او عمر رشید کی کامیابی کارروائی ، میرپور و اسلام گڑھ میں پاکپتن سے تعلق رکھنے والی تنظیم مبینہ نوسربازوں کو گرفتار کرلیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹیوٹا میں خالی آسامیوں پر بھرتیاں ، سنگین سوالات اٹھنے لگے
ذرائع کے مطابق چندہ جمع کرنے والی غیر ریاستی این جی اوز کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میرپور نے اجازت نامے جاری کیے گئے تھے، جس پر اب کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ کی طرف سے بغیر مکمل چھان بین کے ایسی سرگرمیوں کی اجازت دی جا رہی ہے تو یہ سیکیورٹی اور امن و امان کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل راٹھور کی راجہ پرویز اشرف اہم ملاقات،الیکشن مہم بھرپور چلانے پر اتفاق
شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کوئی شرپسند یا امن دشمن عناصر بھی ایسے طریقوں کو استعمال کرکے کسی بڑے واقعے کی راہ ہموار کرسکتے ہیں۔
نیشنل ایکشن پلان پر مسلسل میٹنگز اور دعوؤں کے باوجود اگر نگرانی کا نظام کمزور ہے تو یہ لمحۂ فکریہ ہے۔عوام نے کمشنر میرپور سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، اجازت ناموں کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے اور ذمہ داروں کا تعین کرکے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔




