بنوں :سی ٹی ڈی، بنوں پولیس ،سکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کی ویڈیو جاری کردی

بنوں میں گزشتہ روز ہونے والے آپریشن کی سی ٹی ڈی، بنوں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے ویڈیو جاری کر دی جبکہ کارروائی کی مزید تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ دہشتگردی میں ملوث ماسٹر مائنڈ مسنگ پرسن نکلا،یکطرفہ جھوٹا بیانیہ بے نقاب

پولیس ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقے بارکزئی میں پولیس اور مسلح عسکریت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ چار اہلکار زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق مشترکہ آپریشن کے دوران 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج کے گرباز گروپ کا اہم کمانڈر عبداللہ بھی شامل ہے، حکام کا کہنا ہے کہ عبداللہ پولیس پر حملوں اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل راٹھور کی راجہ پرویز اشرف اہم ملاقات،الیکشن مہم بھرپور چلانے پر اتفاق

دوسری جانب بنوں تھانہ کینٹ کی حدود گل زمان مسجد، میرانشاہ روڈ کے قریب نصب ایک آئی ای ڈی بم بھی برآمد کیا گیا، جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنا دیا۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد تخریب کاری کی نیت سے نصب کیا گیا تھا تاہم بروقت کارروائی کے باعث ممکنہ بڑے نقصان کو ٹال دیا گیا۔