نیلم (کشمیر ڈیجیٹل)کمشنر مظفرآباد ڈویژن بدر منیر نے کہا ہے کہ ضلع نیلم میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انتظامیہ و دیگر متعلقہ ادارے سیاحتی مقامات پر صفائی،سیکیورٹی، ٹریفک کنٹرول، رہائش، سیوریج اور بنیادی سہولیات کو بہتر بنایا جائے تاکہ سیاحوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
کمشنر مظفرآباد بدر منیر نے ڈپٹی کمشنر آفس نیلم میں منعقدہ ضلعی آفیسران کے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں مختلف محکمہ جات کے سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی جبکہ ضلع نیلم کو درپیش انتظامی، ترقیاتی، سیاحتی، امن و امان اور بنیادی سہولیات سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈ
مزید یہ بھی پڑھیں:کوہستان میں ایک کلرک سے 1 ارب 30 کروڑ نکل آئے ، مگر کیسے ؟
پٹی کمشنر نیلم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ اور پولیس ٹریفک کنٹرول، تجاوزات کے خاتمے، ریونیو معاملات، عوامی خدمات کی فراہمی اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے مشترکہ اقدامات کر رہے ہیں۔
اجلاس میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن، ترقیاتی منصوبہ جات، صفائی، آفات سماوی اور دیگر انتظامی امور پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
محکمہ پولیس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے اور ہوٹل آئی سسٹم پر مؤثر عملدرآمد سے متعلق آگاہ کیا۔
کمشنر مظفرآباد نے شاردہ میںڈی ایس پی آفس، تھانہ جات، چوکیات اور جوڈیشل حوالات کی تعمیر کیلئے تخمینہ جات تیار کر کے اے ڈی پی میں شامل کرنے کی ہدایت جاری کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عالمی ہیلتھ ایمرجنسی : پاکستانی ایئرپورٹس پر ایبولا وائرس کی اسکریننگ سخت
اجلاس میں محکمہ جنگلات، شاہرات، برقیات، خوراک اور سیاحت نے بھی اپنے مسائل اور ترقیاتی تجاویز پیش کیں۔
کمشنر مظفرآباد نے رتی گلی روڈ، پلوں کی تعمیر، سیفٹی والز، گرڈ اسٹیشن، غیر برقی علاقوں کی اسکیموں، گوداموں کی تعمیر اور اڑنگ کیل سیوریج منصوبے کو جلد اے ڈی پی میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔
صدر بار ایسوسی ایشن نیلم نے شاردہ میں عدالتی دفاتر کی مستقل عمارت نہ ہونے کا مسئلہ اٹھایا جس پر کمشنر مظفرآباد نے عدلیہ اور تحصیل انتظامیہ کے دفاتر کیلئے مناسب سرکاری اراضی مختص کرنے کی ہدایت کی
*****




