وادی لیپا(کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیرحکومت آزادکشمیر و رہنما مسلم لیگ ن چوہدری محمد رشید کی حلقہ سات لیپہ ویلی میں سیاسی سرگرمیاں تیز ۔
وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی کوآبائی پولنگ سٹیشن پر بڑا دھچکا، قریبی اور دیرینہ ساتھی فیصل نذیر جاوید ساتھ چھوڑ کر چوہدری رشید کے قافلے میں شامل ہوگئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سیاحوں کی سہولیات کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں،کمشنربدر منیر
ذرائع کے مطابق آبائی یونین کونسل گوہر آباد سے منتخب ہونے والے ممبر ضلع کونسل فیصل نذیر جاوید نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ۔
سیاسی حلقوں میں فیصل نذیر جاوید کی شمولیت کو ن لیگ کیلئے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس فیصلے سے یونین کونسل گوہر آباد میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گی، جو پہلے سے ہی دو دھڑوں میں تقسیم نظر آ رہی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ: پنجاب حکومت کا 4 چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یونین کونسل گوہر آباد میں اکثریت ووٹرز کا اعتماد دیوان علی خان چغتائی کے مقابلے میں فیصل نذیر جاوید پر زیادہ ہے۔
اسی اعتماد کے باعث یہ شمولیت حلقے کی سیاست میں نیا موڑ لا سکتی ہے۔آئندہ الیکشن میں یہ تبدیلی ووٹ بینک کی تقسیم اور اتحادوں پر کس حد تک اثر انداز ہوتی ہے، یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔




