مظفرآباد: الیکشن کمیشن آزادکشمیر کا کہنا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے لیے انتخابی فہرستوں کی تیاری/اپڈیٹیشن کا عمل باقاعدہ شیڈول کے مطابق چل رہا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی فہرستوں کی تیاری/اپڈیٹیشن کی نسبت ہر حلقہ وار لسٹ کے مطابق عوام الناس کو بذریعہ ٹیگ اور پرنٹ میڈیا آگاہ کیا جاتا رہا ہے کہ ایسا کوئی بھی شخص جو مطابق قانون بطور ووٹر اندراج کے اہل ہو چکا ہے وہ متعلقہ رجسٹریشن آفیسر یا ریونیو آفیسران سے رجوع کرتے ہوئے اپنے نام اپنے متعلقہ دفتری انتخابی فہرست میں درج کروائے۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر الیکشن،ن لیگ کے 30حلقوں کے ٹکٹس فائنل،امیدوا تیاری کریں،راناثنا
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان و سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان کے مطابق اب جبکہ انتخابی فہرستوں کی تیاری/اپڈیٹیشن کا کام ہر حلقہ وار مکمل ہو چکا ہے، انتخابی فہرستیں شائع ہو چکی ہیں لیکن مشاہدہ میں آیا ہے کہ اب بھی بعض لوگ جعلی شناختی کارڈ کی بنیاد پر ووٹ کے اندراج کے لیے الیکشن کمیشن اور رجسٹریشن آفیسران سے رجوع کر رہے ہیں جو کہ خلاف قانون ہے۔
گزشتہ روز الیکشن کمیشن میں موصول ہونے والی ایک درخواست کی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ بعض افراد جعلی شناختی کارڈ کی بنیاد پر ووٹ درج کروانے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ ناقابل قبول اور قانونی صورت میں قابل قبول نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن: مزید تین سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ، رجسٹریشن تاریخ میں توسیع
الیکشن کمیشن ایسے تمام افراد کو متنبہ کرتا ہے کہ دورانِ تیاری و اپڈیٹیشن عمل کے دوران اگر کوئی شخص جعلی دستاویزات یا معلومات کے ذریعے ووٹ کے اندراج کی کوشش کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف فوری طور پر فوجداری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس نسبت تمام رجسٹریشن آفیسران کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔




